11:49 am
آگے کنواں پیچھے کھائی، حکومت کی جان پر بن آئی، ہمیں بڑی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی، شاہد خاقان عباسی کااعتراف

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ ملکی معاملات  گہرے اور تشویشناک  ہیں اور موجودہ حالات میں سیاست ثانوی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں خرابیاں پیدا کی ہیں اور ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ معاملات پر قابو پانے کی کوشش کی جائے لہٰذا آج ہمیں ملک کو اولین ترجیح دینی پڑے گی اور سیاسی مفادات کو پیچھے ڈالنا پڑے گا۔انہوں  نے مزید کہا کہ جو حالات ہیں ان میں سیاست ثانوی حیثیت اختیارکرگئی ہے، غلطیاں کسی اور کی ہیں، معیشت کی حالت کو ملاحظہ کرلیں، معاملات گہرے اور تشویشناک ہے،  آج مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا۔لیگی رہنما کاکہناتھا کہ مہنگائی مہینے میں نہیں آتی بلکہ یہ چار سال کا سفر ہے، ہم نے 97 میں بھی یہی حالات دیکھے مگر ہم نے مہنگائی کم کی، عمران خان کی کرپشن، کوتاہیوں کی مثال کسی اور ملک میں نہیں ملے گی، قرض پر قرض لیتے رہے اور ملک چلاتے رہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ انشااللہ ملکی معیشت کو استحکام دیں گے، عوام کے لیے خوش خبری ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ گئی ہے، ملک میں احتساب کے معاملات عوام کے سامنے آچکے ہیں، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ احتساب کے عمل کو بھی برقرار رکھے اور نیب بھی ختم کرے۔ان کاکہنا تھا کہ ابھی تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم دباؤ پڑے، خرابیاں اتنی ہیں کہ ان پر قابو پانا ممکن تو ہے لیکن مشکلات ہیں، جو بھی فیصلے ہوں گے ان کی بڑی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ 

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان