01:47 pm
پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کیخلاف بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا، سپریم کورٹ نے جھٹکا دیدیا

پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کیخلاف بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا، سپریم کورٹ نے جھٹکا دیدیا

01:47 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ،پی ٹی آئی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں سپریم کورٹ نے وکیل پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی ، عدالت عظمیٰ نے فواد چوہدری کو بطور وکیل بات کرنے سے روک دیا ، اس حوالے سے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ درخواست کو پہلے نمبر لگنے دیں ، نمبر لگنے کے بعد نوٹس جاری کرنے کے معاملے کو دیکھا جائے گا ۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہوئی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ، اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول غیر آئینی قرار دیا جائے ، الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے برخلاف ہے ، الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی انتخابی عمل میں تاخیر سے روکا جائے ، نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں ، قرار دیا جائے کہ 3 مئی 2018ء کی کرائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں ، درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کو فریق بنایا گیا۔علاوہ ازیں اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اگلے عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں ، حلقہ بندیاں تب ہی ممکن ہے جب نئی مردم شماری کرائی جائے اور اعلان کیا کہ حلقہ بندی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ، ان کا مؤقف تھا کہ مردم شماری کے بغیر نئی حلقہ بندیاں کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر