04:38 pm
قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

04:38 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،ملک میں وافر گندم موجود ہے ،صوبے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات لیں ۔۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں گندم کی خریداری  سے متعلق  اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مریم اورنگزیب، متعلقہ ڈویژنز اور محکموں کے افسران اور صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبوں کو گندم کی خریداری کے لیے دئیے گئے اہداف پورے نا کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا بطور حکومت ہمارا فرض ہے۔ملک میں وافر مقدار کی گندم موجود ہے تاہم صوبے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات لیں۔ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا ۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی۔ وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔  سیاست سے بالاتر ہو کر وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کی بھی ہر ممکن مدد کرے گی۔ غریب عوام کی خدمت اولین فریضہ ہے۔وزیراعظم نے  وزیر خوراک کو ہدایت کی کہ باہر سے درآمد کی جانے والی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کے لیے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سستی ترین اور بہترین معیار کی گندم درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی 10 کلو قیمت 490 روپے برقرار رکھی جائے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی باقی صوبے  اسی قیمت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔


تازہ ترین خبریں

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا