03:44 pm
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

03:44 pm

لاہور ( نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے برطرف کیے گئے
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے ہٹائے جانے کا کابینہ ڈویژن کا نوٹی فکیشن جلد عدالت میں چیلنج کریں گے اس مقصد کے لیے انہوں نے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے ۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے درخواست آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے ، جس میں گورنر ہاؤس میں ان کا داخلہ روکنے کے لیے پولیس کی تعیناتی کا معاملہ بھی عدالت میں اٹھایا جائے گا ۔ چند روز قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، میں عثمان بزدار نہیں ہوں ، میں یہاں دیہاڑیاں لگانے کے لیے سیاست میں نہیں آیا ، ہم نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی تھی ، صدر پاکستان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ، میں ملک میں نظام اور اداروں کی بہتری کے لیے ہمیشہ کام کرتا رہوں گا ۔ برطرف گورنر پنجاب نے کہا کہ صوبے میں آئینی،قانونی وسیاسی بحران میں اضافہ ہوا ، ن لیگ نے پنجاب میں سول سرونٹس کو ذاتی ملازم بنا کر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائیں‘ جب مخالف اپنا ووٹ بھی کاسٹ نہ کرسکے اسے کیا الیکشن کہنا؟ صدر کوآئین کےتحت رپورٹ بھیجی تھی ، چوہدری سرور تمام سازش کا حصہ تھے‘ میں عثمان بزدار نہیں ان کے غنڈوں سے ڈر کر چپ ہو کر بیٹھ جاؤں۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئینی طور پر وزیراعلیٰ آفس خالی نہ ہونے کے باوجودانتخاب کرایا گیا ، 16جولائی کا الیکشن غیر آئینی تھا ، سیسلین مافیا ملک پر قابض ہے ، جس کے لیے پنجاب میں پولیس کو غیر قانونی طریقے سے استعمال کیا گیا ، لیگل ٹیم نے لاہور ہائیکورٹ کے 4 فیصلوں میں سے ایک کو غیر آئینی قرار دیا ، ہم نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رابطے کا فیصلہ کیا ، وکلا برادری کے بھی کچھ لوگوں نے ہماری حمایت کی۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی