06:14 pm
عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔۔۔بلوچستان حکومت نے بڑااعلان کردیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک )ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جیسے بیانات کافی عرصے سے سن رہے ہیں، تحریک لانے والوں کو ناکامی ہوگی۔ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم نے  نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے خصوصی
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جیسے بیانات کافی عرصے سے سن رہے ہیں، وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو پر تمام اراکین اسمبلی اعتماد کرتے ہیں جب کہ صوبے کے عوام بھی وزیراعلیٰ پر اعتماد کرتے اور ان سے مطمئن ہیں، دعویٰ کرنے والے تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں انہیں ناکامی ہوگی۔فرح عظیم کا مزید کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند کے اپنے علاقے کے لوگ ان پر اعتماد نہیں کرتے، صرف وہی حکومت کا حصہ نہ ہونے پر بے چین ہیں، کرپشن پر جن لوگوں کو ہٹایا گیا وہ بےچینی کا شکارہیں، جام کمال نے تین سال میں ریکوڈک معاملے پر کوئی قدم نہیں اٹھایا تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں کہ مستقبل کے حالات تبدیل ہونگے، موجودہ وزیراعلیٰ نےریکوڈک سمیت بہت بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کو 50 سے زائد لوگوں کی حمایت ہے، ایسا وزیراعلیٰ اس سے قبل نہیں آیا جس کو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی اعتماد ہو۔علاوہ ازیں مشیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں اور اگر آئی تو ناکام بنائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کا امکان ہے اور یہ عدم اعتماد کی تحریک آئندہ 24 گھنٹے میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ عدم اعتماد کیلئے بی اے پی، اے این پی اور پی ٹی آئی اراکین کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے اس سلسلے میں گزشتہ 2روز سے سردار یار محمد رند، جام کمال اور اصغر اچکزئی میں مشاورت جاری تھی۔

تازہ ترین خبریں

موٹرسائیکل غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا، قیمتوں میں مزید 3ہزار روپے تک اضافہ

عمران خان زندہ باد، پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ دیدیا

پارٹی کیساتھ اختلافات، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول بحران ،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

پاکستان میں برفانی جھیل پھٹ گئی، شدید طغیانی ، 2پل بہہ گئے

گرمی سے نجات، محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنا دی

یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی