06:00 pm
حکومت نے موبائل فونز، فرنیچر، شیمپو سمیت امپورٹڈ آئٹمز منگوانے پر پابندی عائد کردی

حکومت نے موبائل فونز، فرنیچر، شیمپو سمیت امپورٹڈ آئٹمز منگوانے پر پابندی عائد کردی

06:00 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے غیر ضروری لگژری آئٹمز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، معاشی بحالی کیلئے پاکستانیوں کو قربانی دینا ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب سے لگژری اور غیر ضروری آئٹمز کی امپورٹ پر
مکمل پابندی ہوگی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک سے موبائل فون، گاڑیاں، اسلحہ، جوتوں، امپورٹڈ سینٹری، فرنیچر، میک اپ، شیمپوز منگوانے پر پابندی عائد کردی ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ غیرضروری لگژری بیگز، کچن کے سامان ، ڈرائی فروٹ، ڈیکوریشن آئٹمز، ہوم اپلائسنز، فروزن میٹ، امپورٹڈ ٹشوپیپرز، کراکری کی امپورٹ پر بھی پابندی ہوگی۔ حکومت نے بیرون ملک سے فش، سن گلاسز، جیم جیلی کنفیکشنری آئٹمز اور سلیپنگ بیگز منگوانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2018 میں ترقی کی شرح 6 فیصد تھی جس کو منفی کیا گیا، گزشتہ 4 سال ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کیا گیا، ن لیگ حکومت جب ختم ہوئی تو ڈالر 115 روپے تھا، 189روپے پر ڈالر اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی آپ کے دورمیں ہوئی، عمران خان نے آئی ایم ایف شرائط پر دستخط کئے جس کی وجہ سے آج مہنگائی ہے، جتنی شرائط طے شدہ ہیں اس پر عمران خان حکومت کے دستخط ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت نے ملکی قرض 27ہزار ارب روپے سے 47ہزارارب روپے تک پہنچ گیا ہے، کارٹیلز اور امپورٹڈ حکومت نے چار سال پاکستان کو لوٹا، جو کرپشن ختم کرنے آئے تھے انہوں نے کرپشن کرکے مہنگائی کی، اس وقت ملک میں قومی اور عوامی حکومت ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2.3 سے فیصد سے 16 فیصد تک مہنگائی پی ٹی آئی نے کی، پی ٹی آئی حکومت نے تاریخی قرضہ لیا، ملک میں معاشی دہشت گردی کی، آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کرکے بوجھ عوام پر ڈال دیا، وزیراعظم شہبازشریف رات کو آٹے کی قیمت دیکھ کر سوتے ہیں، یہ وزیراعظم عوامی ہے، آلو پیاز ٹماٹر گھی آٹا سستا کرنے آیا ہے، پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کی وجہ سے آج آٹا اور چینی ایکسپورٹ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن وہ کرائیں گے جو عوام کو ریلیف دینا جانتے ہیں، آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں، یہ فیصلہ ہمارا ہے کہ الیکشن کب ہونگے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان