06:48 pm
بلاول جلدی واپس آئیں ایسا نہ ہو کہ کرایہ جیب سے دینا پڑے،فواد چوہدری وزیرخارجہ پربرس پڑے

جہلم (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو غیرملکی دوروں سے جلد واپس آنے کا مشورہ دیا ہے۔فواد چوہدری نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’بلاول صاحب کو مشورہ ہے غیر
ملکی دوروں سے آج کل میں ہی واپسی پکڑیں یہ نہ ہو واپسی کا کرایہ آپ کو اپنی جیب سے دینا پڑ جائے، ابو سے ڈانٹ بھی پڑے گی۔‘واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن سے ملاقات بھی کی تھی۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پر بات ہوگی۔بلاول صاحب کو مشورہ ہے غیر ملکی دوروں سے آج کل میں ہی واپسی پکڑیں یہ نہ ہو واپسی کا کرایہ آپ کو اپنی جیب سے دینا پڑجائے ، ابو سے ڈانٹ بھی پڑے گی #امپورٹڈ_حکومت_نامنظورانہوں نے کہا کہ ’علاقائی سکیورٹی پر گفتگو بھی ملاقات میں شامل ہے۔ پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، امریکہ اس سے بہتر تعلقات کا خواہش مند ہے۔‘اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور بلاول بھٹو کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی ہے۔ ان سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہے جس کا پوری دنیا کو سامنا ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔قبل ازیں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی تھی۔بلاول بھٹو زرداری نے جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیو یارک میں ہونے والے گلوبل فوڈ سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے