11:45 am
حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی انتہائی اقدام اٹھا لیا

لاہور (نیوزڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی حمزہ شہباز کے خلاف عدالت پہنچ گئے اور انہوں نے وزیراعلیٰ کا الیکشن چیلنج کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، اپنی درخواست میں پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں لیے جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں۔

پرویز الہٰی کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے حمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قرار دیا ، درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ کام سے روکا جائے جب کہ حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف کالعدم قرار دیا جائے اور حمزہ کو عہدے سے ہٹا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے الیکشن کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔ادھرپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہبازکو فارغ کرنے کیلئے عدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

 استدعا کی جائے گی کہ حمزہ شہباز غیرقانونی وزیراعلیٰ ہیں،انہیں وزارت اعلیٰ سے فارغ کرکے نیا الیکشن کرایا جائے،فیصلے کے بعد حمزہ شہبازکے پاس 25ووٹ مائنس ہوگئے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے اور خود مستعفی ہونا چاہیے ۔دوسری طرف وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہی رہیں گے انہیں کوئی نہیں ہٹا سکتا ، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کریں گے کیوں کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں تعداد 177 اراکین کی ہے ، 165 ن لیگ کے اراکین ،7 پیپلز پارٹی ، 4 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا رکن ہمارے ساتھ ہے جب کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی تعداد 158 بنتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے