02:38 pm
حمزہ شہباز کے انتخاب کو جعلی کہنے پر توہین عدالت لگے گی، لاہور ہائیکورٹ کی وارننگ

حمزہ شہباز کے انتخاب کو جعلی کہنے پر توہین عدالت لگے گی، لاہور ہائیکورٹ کی وارننگ

02:38 pm

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ہمارے سامنے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو
جعلی کہا تو ان پر توہین عدالت لے گی کیوں کہ الیکشن کروانے کا حکم دو رکنی بنچ نے دیا تھا۔ جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور پی ٹی آئی کے وکیل امتیاز صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ حمزہ شہباز غیر قانونی اور غیر آئینی وزیر اعلی ہیں، آرٹیکل 69 کے تحت اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت نہیں ہوسکتی جس پر عدالت نے کہا کہ لیکن اب سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ آ چکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک ونڈو اوپن ہو گئی ہے اور گورنر یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ حلف نہیں لے سکتا۔تحریک انصاف کے وکیل امتیاز صدیقی نے کہا کہ گورنر ریجیکٹ کر سکتا ہے کہ ان وجوہات پر حلف نہیں لے سکتا، گورنر کے پاس جب معاملہ پہنچا تو معاملہ متنازع ہو چکا ہے، پوری دنیا نے دیکھا اسمبلی کے اجلاس میں کس طرح ڈنڈے سوٹے استعمال ہوئے، 23 اپریل کو گورنر عمر چیمہ نے صدر کو رائے لینے کے لیے پہلا خط لکھا۔عدالت نے کہا کہ آئین تو کہیں نہیں کہتا کہ گورنر صدر سے رائے لے گا جس پر امتیاز صدیقی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت گورنر صدر مملکت سے رائے لے سکتا ہے، ڈپٹی اسپیکر نے چیف منسٹر کے الیکشن میں مس کنڈکٹ کیا اور اجلاس ملتوی کیے بغیر ادھورا چھوڑ کر چلا گیا، ڈپٹی اسپیکر زخمی ہو جائے یا کچھ بھی ہو جائے اجلاس چھوڑ کر نہیں جاسکتا۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے آدھے ممبران کہتے ہیں الیکشن جعلی ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ یہ ہمارے سامنے کہہ دیں تو توہین عدالت لگ جاٸے گی، الیکشن کروانے کا حکم دو رکنی بنچ نے دیا تھا، آپ نے اس فیصلے کو ابھی تک چیلنج بھی نہیں کیا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کے حکم کے متعلق نہیں کہہ رہے یہ سارا عمل ہی جعلی تھا،  وہاں جو کچھ ہوا اس کی بنیاد پر جعلی کہتے ہیں،  گورنر نٸے الیکشن کے بعد بننے والے وزیر اعلی کا حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتا ، گورنر کے پاس سیکریٹری اسمبلی کی رپورٹ آئی اور دیگر مواد آیا۔امتیاز صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب گورنر نے سوچا وہ کیا کرے کیونکہ ایسا سیاپا پہلی بار اس کے سامنے آیا، اب عدالت کو یہ سوچنا ہے کہ گورنر کو سوچنے کے لیے کتنا وقت دینا ہے؟ میرے خیال میں عام معاملے میں بھی گورنر کے پاس سوچنے کا اختیار 24 دن ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایسے معاملے میں گورنر کتنے دن سوچ سکتا ہے؟ جس پر امتیاز صدیقی نے کہا کہ اس پر آئین خاموش ہے، اس کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے حلف سے متعلق فیصلے آئین کے مطابق نہیں تھے، ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو مناسب وقت دینا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے بار بار حلف کے لیے پٹیشن جمع کراانا بد نیتی تھا، وہ گورنر کو سانس نہیں لینے دے رہے تھے کہ گورنر کوئی فیصلہ نہ کرلے۔دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی اپیلوں پر مزید کارروائی 26 مئی تک ملتوی کردی اور تحریک انصاف کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
 

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے