08:22 pm
منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف اور  وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا عدالت پیش ہونے کا فیصلہ

منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا عدالت پیش ہونے کا فیصلہ

08:22 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں سپیشل سینٹرل عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت میں زیر سماعت 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف
اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کی تجویز دی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو طلب کر رکھا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ 3 پیشیوں سے حاضری استثنیٰ کی درخواست جمع کروا رہے تھے لیکن وہ کل ذاتی حیثیت سے عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے 16 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے متعدد بار ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ہر بار ہی فرد جرم عائد کئے بغیر سماعت ملتوی ہوتی رہی۔ رواں ماہ 14 تاریخ کو بھی سپیشل سینٹرل عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز کاروبار کے ذریعے 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی جس میں حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ اس سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت میں پیش ہونے کے بجائے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور ان کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کمر درد کے مسئلے سے دوچار ہیں اور میڈیکل چیک اپ کیلئے بیرون ملک ہیں۔ فاضل جج نے ریمارکس دئیے تھے کہ شہباز شریف کو بیرون ملک دورے کا شیڈول تبدیل کرلینا چاہیے تھا کیونکہ آج معمول کی پیشی نہیں تھی۔عدالت نے وزیراعظم کی حاضری معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے 21 مئی کو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے دوبارہ طلب کیا تھا اور دونوں کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کی تھی۔

تازہ ترین خبریں

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

خبردار ،  گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،  شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

خبردار ، گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

فوجی اڈے پردھماکا،کتنے ہیلی کاپٹراورشپس تباہ ہوگئے ،بڑی خبرآگئی

فوجی اڈے پردھماکا،کتنے ہیلی کاپٹراورشپس تباہ ہوگئے ،بڑی خبرآگئی

انٹرمیڈیت کے امتحانات ملتوی ، دوبارہ پیپرز کب سے شروع ہوں گے۔۔ ؟ والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

انٹرمیڈیت کے امتحانات ملتوی ، دوبارہ پیپرز کب سے شروع ہوں گے۔۔ ؟ والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

بارشوں کے بعد شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک شروع، ہسپتالوں میں مریضوں کی انبار لگ  گئے

بارشوں کے بعد شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک شروع، ہسپتالوں میں مریضوں کی انبار لگ گئے

اصل غدار کون ہے ، عمران خان نے نوازشریف، مریم، خواجہ آصف سمیت بڑوں بڑوں پر بجلیاں گرادیں ، کئی ویڈیو سامنے لے آئے

اصل غدار کون ہے ، عمران خان نے نوازشریف، مریم، خواجہ آصف سمیت بڑوں بڑوں پر بجلیاں گرادیں ، کئی ویڈیو سامنے لے آئے

باجا بجا بجا کر کانوں میں درد کردیتے ہیں ۔۔ جشن آزادی لوگوں کو پریشان کرنیوالوں کیساتھ اب کیا ہوگا؟

باجا بجا بجا کر کانوں میں درد کردیتے ہیں ۔۔ جشن آزادی لوگوں کو پریشان کرنیوالوں کیساتھ اب کیا ہوگا؟

لوگوں کو خرید کر دھوکے سے حکومت بنائی گئی ، مولانا طارق جمیل کے بیان پر خواجہ سعد رفیق میدان میں آگئے، کیا اعلان کر دیا ؟ 

لوگوں کو خرید کر دھوکے سے حکومت بنائی گئی ، مولانا طارق جمیل کے بیان پر خواجہ سعد رفیق میدان میں آگئے، کیا اعلان کر دیا ؟ 

نایاب نسل کی لادوم بھیڑ،قیمت آپ کی سوچ سے بھی زیادہ۔۔۔کس ملک میں پائی جاتی ہے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نایاب نسل کی لادوم بھیڑ،قیمت آپ کی سوچ سے بھی زیادہ۔۔۔کس ملک میں پائی جاتی ہے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

شادی کی رسموں کے دوران دلہا دلہن کی لڑائی ، ئی نویلی دلہن نے  دلہاکو دھو ڈالا

شادی کی رسموں کے دوران دلہا دلہن کی لڑائی ، ئی نویلی دلہن نے دلہاکو دھو ڈالا

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا

وفاقی دارالحکومت میں 2موٹرسائیکلوں کی ٹکرسے دھماکا،کتنے افرادزخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

وفاقی دارالحکومت میں 2موٹرسائیکلوں کی ٹکرسے دھماکا،کتنے افرادزخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی