12:57 pm
پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھونے کی خبریں، حمزہ شہباز نے دبنگ اعلان کر دیا

پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھونے کی خبریں، حمزہ شہباز نے دبنگ اعلان کر دیا

12:57 pm

لاہور ( نیوزڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جب ہم نمبرز دکھائیں گے تو تمام چہ میگوئیاں ختم ہو جائیں گی کیوں کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں ، اس لیے تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی۔قبل ازیں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے دعویٰ کیا تھا کہ ق لیگ اور تحریک انصاف کے پاس پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہے ، پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس 172 اور (ن) لیگ کے پاس 168 ارکان ہیں اس لحاظ سے اکثریت ہمارے پاس ہے ، اگر (ن) لیگ اکثریت کا دعویٰ کر رہی ہے تو حمزہ شہباز کو چیلنچ کرتا ہوں اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا تو چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ ہمارے ساتھ ہوں گے ، (ن) لیگ کے کئی ایم این ایز منحرف ہو چکے ہیں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کردیا تھا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اکثریت کھو بیٹھے ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے فارغ ہونے والوں میں جہانگیر ترین گروپ کے 18 ، علیم خان گروپ کے 5 اور اسد کھوکھر گروپ کے 2 اراکین شامل ہیں ۔ بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں ڈی سیٹ ہونے والوں میں پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم ، پی پی288 ڈی جی خان 2 سےمحسن عطاخان کھوسہ ، پی پی90بھکر2سے سعید اختر خان ، پی پی97فیصل آبادایک سے محمد اجمل اور پی پی125جھنگ 2 سے فیصل حیات شامل ہیں۔اس کے علاوہ پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد ، پی پی 83خوشاب سےملک غلام رسول ، پی پی90بھکرسے سعیداکبرخان نوانی ، پی پی127جھنگ سے مہر محمد اسلم ، پی پی140شیخوپورہ سے میاں خالد محمود ، پی پی202ساہیوال سےملک نعمان لنگڑیال اور پی پی158لاہور سے عبدالعلیم خان بھی ڈی سیٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں پی پی 224 لودھراں سے زوار حسین وڑائچ ، پی پی228لودھراں سےنذیر احمد خان ، پی پی237بہاولنگر سےفداحسین ، پی پی273مظفرگڑھ سے محمد سبطین رضا ، مخصوص نشست پی پی322 سے عائشہ نواز ، مخصوص نشست پی پی327 سے ساجدہ یوسف ، مخصوص نشست پی پی364 سے ہارون عمران گل اور مخصوص نشست پی پی311 سے عظمیٰ کاردار کو ڈی سیٹ کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پی پی167لاہور سے نذیراحمدچوہان ، پی پی170 سے محمد امین ذوالقرنین ، پی پی272 سے زہرا بتول ، پی پی168 سے ملک اسد علی ، پی پی356 سے اعجاز مہیش ، پی پی287 سے جاویداختر بھی اپنی سوبائی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم