04:31 pm
لانگ مارچ سے قبل کارروائیاں شروع، پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

لانگ مارچ سے قبل کارروائیاں شروع، پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

04:31 pm

کراچی (نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عالمگیر خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء عالمگیر خان کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا اور اس میں مدعی ایس ایچ او اشرف جوگی ہیں جب کہ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دانستہ طور پر حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی اور تضحیک کی گئی ، جس کا مقصد لوگوں میں انتشار اور بے یقینی پیدا کرنے ، اداروں کے افسران و جوانوں میں بددلی ، بے یقینی اور مایوسی پھیلانا تھا ۔مدعی ایس ایچ او نے کہا کہ میں گلشن اقبال ایروکلب گراونڈ کے قریب گشت پر تھا کہ اسی دوران گراونڈ کی دیواروں پر مختلف عبارتیں تحریر کی گئی تھیں جہاں ایک پلڑے میں پاکستان کا نقشہ اور دوسرے میں ڈالروں کی گڈی بنائی گئی ، ان میں سے ایک جگہ لکھا تھا جنگل کا قانون ہم سے بہتر ہے ، ان عبارتوں کے ذریعے اداروں اور عدلیہ کی کردار کشی اور تضحیک کی گئی ، اس عمل کا مقصد اداروں کے خلاف اکسانا اور بھڑکانا ہے جب کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو اور 5 تصاویر بھی موصول ہوئی ، ویڈیو میں ایم این اے عالمگیر خان اور 5 نامعلوم افراد ہیں ۔خیال رہے کہ گزشتہ رات دیر گئے کراچی پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم این اے عالمگیر خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ، پولیس اہلکار بنا اجازت پی ٹی آئی رہنما کے گھر میں داخل ہوئے اور سیکورٹی گارڈز اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ آمد ہوئی ، بنی گالہ آمد پر پولیس نفری کے ہمراہ قیدیوں کی وین بھی موجود تھی ، پولیس کی جانب سے بنی گالہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ اس دوران وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔اس تمام صورتحال میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور بھی بنی گالہ پہنچ گئے ، ان سے ملاقات مین اسلام آباد پولیس نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو لاحق سیکورٹی خدشات کے باعث بنی گالہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کے مقصد سے آئے ، بعد ازاں اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری قیدیوں کی وین کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئی۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی