04:35 pm
عمران خان سے بے وفائی کا انعام، نورعالم خان کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

عمران خان سے بے وفائی کا انعام، نورعالم خان کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

04:35 pm

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم
کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئین کے تحت پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر کو دی جاتی ہے تاہم اگر پی اے سی کے ارکان کسی اور رکن کو چیئرمین منتخب کرلیں تو وہ یہ عہدہ حاصل کرسکتا ہے اور اس وقت آئینی طورپر راجہ ریاض کو چیئرمین پی اے سی بننا چاہئے تاہم راجہ ریاض اور نورعالم کے درمیان حکومت کے بڑوں نے پس پردہ معاملات طے کرادیے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ نئے پی اے سی کے چئیرمین کا تقرر پیر کے روز ہوگا اور اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے ، عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو بھی کمیٹی سے نکالا گیا ہے جب کہ نورعالم خان اور وجیہہ قمر کو اب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شامل کرلیا گیا ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی کے کسی کام میں استعمال نہ کیے جانے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ، جس میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کے نام کو قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ تحریک انصاف نے اجتماعی استعفے دئیے اور اب پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں ، اس لیے کوئی بھی رکن پارلیمانی پارٹی کا نام استعمال کرکے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتا جب کہ پہلے ہی منحرف اراکین کے خلاف 63 اے کی درخواست دے چکے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا کہ بکنے والے گھوڑوں کو روکا نہیں جاسکا ، ملک میں آنیاں جانیاں یا شوبازیاں جاری ہیں ، اس وقت پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے ، کیوں کہ امپورٹڈ وزیراعظم کو قوم تسلیم نہیں کرے گی ، امپورٹڈ وزیراعظم نے تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا ، امپورٹڈ وزیراعظم جو فیصلے کر رہے ہیں وہ بھی امپورٹڈ ہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل