11:56 am
فواد چوہدری کو تحریک انصاف سے نکالو، عمران خان نے یہ حکم کیوں دیا تھا، عون چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف

فواد چوہدری کو تحریک انصاف سے نکالو، عمران خان نے یہ حکم کیوں دیا تھا، عون چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف

11:56 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اور ترین گروپ کے رہنما عون چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ
 عمران خان نے فواد چودھری کے ٹویٹ پڑھ کر مجھے حکم دیا تھا کہ ابھی نوٹیفکیشن جاری کرو اور اسے پارٹی سے فوراً نکال دو۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کانوں کے اتنے کچے ہیں کہ کوئی ان کے کان میں آ کر کچھ بھی کہتا تھا تو یہ فورا مان جاتے تھے ،  فواد چودھری ضمنی الیکشن ہار گئے تھے، آج وہ پارٹی کے ہیرو ہیں اور انہوں نے پارٹی کیخلاف کچھ ٹویٹس کر دیئے جس پر کچھ لوگوں نے وہ ٹویٹ سابق وزیر اعظم کو دکھائے اور کہا کہ یہ دیکھیں فواد نے کیا کر دیا ہے ،عمران خان نے مجھے کہا کہ ابھی نوٹیفکیشن نکالو اور اسے پارٹی سے نکالو تو میں نے کہا کہ "سر! میں کرتا ہوں" حلفاً یہ بتا رہوں، آپ فواد چودھری سے پوچھ سکتے ہیں لیکن میں نے   ٹائم گزارا اور جب عمران خان نے دوبارہ پوچھا تو میں نے کہا جی مجھے کچھ ٹائم دیں، میں کرتا ہوں اور میں جہانگیر ترین کو فون کیا اور بتایا کہ یہ بات ہوئی، فواد اچھا ترجمان  ہے اسے پارٹی سے نکالنا اچھی بات نہ ہو گی۔اگلے روز ہم نے فواد چودھری کو بلایا اور عمران خان کو سمجھاکر اسے سپوکس پرسن لگوا دیا جس پر پارٹی کے بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا اور ہمارے ایک مرحوم دوست نے اس پر بہت واویلا کیا تھا لیکن ہم نے کہا کہ نہیں، پارٹی کیلئے جو بہتر ہو گا وہی فیصلے کرنے ہیں۔معاون خصوصی وزیر اعظم برائے کھیل عون چودھری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر ان (پی ٹی آئی )کے سوشل میڈیا سیل سے الزام لگائے جا رہے ہیں آپ ان کے بارے میں کیا کہیں گے جس پر منحرف رکن پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان (پی ٹی آئی )کے سوشل میڈیا سیل سے تو لوگوں کی عزت محفوظ نہیں ہے ،ان کا سوشل میڈیا سیل لوگوں کی عزتیں اچھال رہا ہے ۔جس نے پارٹی کے خلاف جانا ہے اس نے اسے بکاو کہہ دینا ہے ،میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ تربیت نہ دیں سوشل میڈیا کو ، ہم آپ کی باتیں کھولنے کو بیٹھے تو آپ کا سوشل میڈیا تو آپ کا دفاع ہی نہیں کر سکے گا ، عون چودھری کا کہنا تھا کہ میں آپ کی باتیں کھولنے پر آیا تو آپ کا سوشل میڈیا آنکھیں بند کر کے گھر بیٹھ جائے گا لیکن میں پھر کہتا ہوں کہ آپ اپنے سوشل میڈیا کو لگام دیں اسے کہیں کہ لوگوں کی عزت مت اچھالے  میرے بارے میں تو بالکل بھی نہیں ، جسے مرضی آپ غدار کہہ دیتے ہیں آپ نے ملک کا ٹھیکہ لے رکھا ہے کیا ؟جسے مرضی آپ ضمیر فروش کہہ دیتے ہیں ، آپ کو معلوم بھی ہے کہ ضمیر فروشی ہوتی  کیا ہے؟۔صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ان کا سوشل میڈیا تو 16ہزار لوگوں پر مشتمل ہے تو آپ کس کی بات کر رہے ہیں ؟جس پر عون چودھر ی نے جواب دیا جتنے بھی معاوضے پر کام کرنے والے لوگ ہیں ان کو میسج تو لیڈر کی طرف سے جاتا ہے لیڈر کہتا ہے کہ ان کو گالیاں دو۔صحافی نے کہا کہ کیا جو ٹرولنگ ہمارے خلاف ہوتی ہے وہ عمران خان کے کہنے پر ہوتی تھی ؟جس پر عون چودھری کا کہنا تھا کہ کیا کوئی ورکر اپنے لیڈر کے خلاف جا سکتا ہے اگر آپ نے کسی کو کہا ہو کہ کسی کی عزت نہیں اچھالنی تو کیا کوئی ورکر ایسا کرے گا، اس کا مطلب بطور لیڈر عمران خان کی رضا مندی شامل ہوتی تھی۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم