12:56 pm
شیرانی کے جنگل میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے وفاقی و صوبائی ادارے فوری اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان می

شیرانی کے جنگل میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے وفاقی و صوبائی ادارے فوری اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان می

12:56 pm

لاہور(اے پی پی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ضلع شیرانی کے جنگل میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے
وفاقی و صوبائی ادارے فوری اقدامات یقینی بنائیں، ا?گ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کا فوری انتظام کیا جائے، جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بلوچستان میں ضلع شیرانی میں صنوبر کے جنگلات میں لگی آگ پر لاہور میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ خواجہ محمد آصف، مولانا عبدالواسع، مریم اورنگزیب، چیئرمین این ڈی ایم اے، کور کمانڈر کوئٹہ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور خیبر پختونخوا اور متعلقہ وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 12 مئی سے لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا لیکن 20 مئی سے گرم اور خشک موسم کی وجہ سے آگ دوبارہ پھیلنا شروع ہوئی۔ این ڈی ایم اے اس حوالے سے وفاقی حکومت کے مختلف اداروں، محکمہ جنگلات اور لوکل گورنمنٹ اور پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہے۔ این ڈی ایم اے نے امدادی کیمپ اور آفس قائم کئے اور امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اجلاس کو بتایا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں، آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد اور ان کے لئے حکومت کی طرف سے امدادی اقدامات کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے علاقے ضلع شیرانی کے جنگل میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے وفاقی و صوبائی ادارے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے آگ کے باعث تین قیمتی جانوں کے ضیاع اور چار افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل وسائل اور مہارت کی کمی ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ متعلقہ محکموں اور فوج کی مشترکہ کارروائیوں سے صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے جنگلات کی حفاظت کے لئے قبل از وقت اقدامات کئے جائیں اور اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا فوری انتظام کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی تعلیم اور صحت سے متعلق سہولیات کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس ضروری اقدامات کو یقینی بنائے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان