02:03 pm
عمران خان کی گرفتاری کیلئے کس کی اجازت لینا ضروری ہے؟ اہم خبر

عمران خان کی گرفتاری کیلئے کس کی اجازت لینا ضروری ہے؟ اہم خبر

02:03 pm

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے۔
انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں انہیں رکھا گیا تھا لیکن ایسے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جا سکتے۔رانا ثناءاللہ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی پہلے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ پھر اجلاس بلائیں۔شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ کہ شیریں مزاری کی گرفتاری میں حکومت یا کسی اور کا عمل دخل نہیں ۔قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم شہباز شریف کو ہر طرف سے سپورٹ ملے تو وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، اگرہمارے ہاتھ پائوں باندھے گئے تو ہو سکتا ہے اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر عوام کے پاس جائیں،ہم اپنے اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے، اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ ہم اپنی مدت پوری کریں ۔عدالت میں پیشی کے بعد عطا اللہ تارڑ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ غریب آدمی کے منہ سے نوالہ چھیننا مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو گوارہ نہیں، اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں پارٹی قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شامل تھے، لوگوں کے مسائل حل کرنے سے روکا گیا تو جو ذمہ دار ہیں انہیں بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کام کرنے کے لئے فری ہینڈ دیا جائے،ہر طرف سے سپورٹ ہو قوم کو یقین ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکال سکتے ہیں۔لیکن اگر مختلف طریقوں سے ہمیں کمزور کیا جائے، ہماری کارکردگی کو روکا گیا اور شک و شبہ کا اظہار کیا گیا تو ہو سکتا ہے ہم اتحادیوں کو لے کر عوام کے پاس جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف چار سال تک ظلم اور زیادتی کا سلسلہ چلتا رہا، ان معاملات پر بھی از خود نوٹس لیا جانا چاہیے، ہم عدالت عظمی اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں