08:41 pm
خونیں مارچ نہیں ہونے دیں گے، روکنے کیلئے ہر آئینی طریقہ اپنائیں گے: مریم اورنگزیب

خونیں مارچ نہیں ہونے دیں گے، روکنے کیلئے ہر آئینی طریقہ اپنائیں گے: مریم اورنگزیب

08:41 pm

اسلام آباد( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر آئینی طریقہ اپنائیں گے، خونیں مارچ نہیں ہونے دیں گے، لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے مشاورت کریں گے، الیکشن کرانے کا اختیار اب ہمارا ہے، جو مرضی کرلیں الیکشن تب ہوگا جب ہم چاہیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے
لانگ مارچ کی تاریخ کے ردعمل پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تب اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کیوں نہیں کرائے،عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو اس کے بعد کہا اسمبلی تحلیل کرتا ہوں، عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، الیکشن کرانے کا آئینی اختیار اب ہمارا ہے، ہم جب چاہیں گے تب الیکشن کرائیں گے، یہ پہلے بھی 126 دن بیٹھے تھے کیا لے کر گئے تھے، یہ اپنی ناکامی کو چھپانےکیلئے لانگ مارچ کر رہے ہیں، شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کیا جائے گا۔اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پر مشاورت کریں گے، ہر وہ اقدام اٹھایا جائے گا جس سے عوام کو ان کے شر سے بچایا جائے، انہوں نے خونیں مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے، یہ ملک میں افراتفری و انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، یہ وہ جتھا ہے جو غنڈا گردی اور ملک میں انتشار پھیلانے آ رہا ہے، یہ ایک ٹانگ پر آئیں یا دو ٹانگوں پر آئیں لیکن الیکشن تب ہوں گے جب ہم چاہیں گے، یہ پرامن احتجاج نہیں ہے، انہوں نے خود کہا یہ خونیں مارچ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دھرنا اپنی 4 سال کی کارکردگی کے خلاف دیں گے، خونیں مارچ روکنے کیلئے قانون اجازت دیتا ہے، تمام طریقے استعمال کیے جائیں گے، تصادم ہوگا تو ان کی طرف سے ہوگا، یہ جلسوں میں انتشار پھیلاتے ہیں، پہلے کہتے تھے نیوٹرل جانور ہوتا ہے، اب کہتے ہیں نیوٹرل رہیں، عمران خان کی ذہنیت فاشسٹ ہے، عمران خان جمہوری نہیں ہیں، یہ خونیں مارچ کریں گے تو انہیں آنے دیا جائےگا تو ان کی بھول ہے، یہ حکومت میں نہ ہو تو کنٹینر پر ہوتے ہیں، اقتدار میں ہو تو ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دھرنے کے بجائے اپنی 4 سالہ کارکردگی کا جواب دیں، لانگ مارچ سے متعلق پوری مشاورت ہوگی، غنڈہ گردی روکنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے، عمران خان جب بولتے ہیں تو والدین اپنے ٹی وی بند کر دیتے ہیں، پرامن طریقے سے آئیں تو انہیں کھانا بھی دیں گے۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی