12:31 pm
حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

12:31 pm

لاہور ( نیوزڈیسک) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیربھٹی نے وزیراعلی پنجاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے25 مئی
کو ایک ہی نوعیت کی دیگر درخواستوں کیساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے شہری منیراحمد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق پہلے ہی ایسی درخواست دائرکرچکے ہیں جبکہ اراکین اسمبلی بھی اس مسئلے پر درخواست دائر کر چکے ہیں۔ وکیل اظہر صدیق نے جواب دیا کہ مشتاق موہل کی درخواست بھی قابل سماعت قراردی گئی ہے جس پرعدالت نے کہا کہ اب ایسا تو نہیں ہے کہ پورے پنجاب کو اجازت دے دی جائے کہ ایک ہی ایشو پر درخواستیں دائرکریں۔دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر طیب جان کے بولنے کی کوشش پراظہر صدیق ایڈووکیٹ برہم ہوگئے اورسرکاری وکیل سے کہا کہ آپ عدالت سے بات کریں۔ چیف جسٹس محمد امیربھٹی نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ اظہرصاحب آپ عدالت سے بات کریں۔ آپ کو آج ایک ادب کی بات بتاتا ہوں، جب بھی ایسا ہو توآپ عدالت کے علم میں لائیں۔ چیف جسٹس نے سرکاری وکیل پر بھی اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ آپ ابھی جونئیرہیں آپ کو ویسے بھی اپنے بڑے کا احترام کرنا چاہئے۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ وزیراعلی نے تقررو تبادلے بھی کیے ہیں ان پر بھی نوٹس کر دیں جس پر عدالت نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کے دور نکال کر دیکھیں جو بھی آتا ہے کیا تو تقررو تبادلے نہیں کرتا؟ وکیل نے جواب دیا کہ پنجاب میں کابینہ نہیں اس کے باوجود تبادلے کیے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ اگلی تاریخ پر بتائیں کہ صوبائی حکومت کہتے کس کو ہیں۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ عدالت اس درخواست پر نوٹس جاری کر دے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ آج آپ کو ایک اورعلم کی بات بتاتا ہوں، جب عدالت کسی درخواست کو سماعت کیلئے منظورکر لے تو اس کا مطلب نوٹس ہی ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان