03:55 pm
عمران خان نے چئیرمین نیب کو فون کرکے کیا دوستوں کے کیسز سے متعلق کیا کہا تھا؟ عون چوہدری نے بڑادعویٰ کر دیا

عمران خان نے چئیرمین نیب کو فون کرکے کیا دوستوں کے کیسز سے متعلق کیا کہا تھا؟ عون چوہدری نے بڑادعویٰ کر دیا

03:55 pm

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے بتایا کہ آپ اپنے دوستوں کے ایسے فون کرسکتے ہیں کہ ان کے کیس بند کرادئیے جائیں تب آپ کے اصول کہاں جاتے ہیں ، عمران نے چیئرمین نیب کو فون کرکے کئی دوستوں کے کیسز بند کروائے ، انہوں نے 
بتایاکہ خان صاحب خود اپنی نجی محفلوں میں بیٹھ کر کہتے تھے کہ پرویز خٹک کو اس لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنایا کہ وہ میری بات نہیں مانتا تھا، جہانگیر ترین اور علیم خان کی ٹیم دھرنے میں لائٹنگ سے لیکر ٹرانسپورٹ تک کے معاملات سنبھالتی تھی، انہوں نے بتایا کہ بطور وزیراعلیٰ میں سمجھتا ہوں پرویز خٹک بڑے باشعور سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاستدان ہیں۔عون چوہدری نے بتایا کہ پرویز خٹک کو جو سیاسی بصیرت سے سمجھ آتی تھی وہ وہ کرتے تھے اس کا انہیں فائدہ ہوتا تھا، پی ٹی آئی کو بھی فائدہ ہوتا تھا ،انہوں نے اتحادی حکومت زبردست طریقے سےچلائی ، پی ٹی آئی کے سابق رہنما عون چوہدری نے بتایا کہ عمران خان ایک کمزور شخص کو لانا چاہتے تھے جو ان کی بات مانیں، عون چوہدری نے بتایا کہ ترین سے میرا صرف سیاسی تعلق نہیں ہے ان سے فیملی تعلق ہے، ان کی بیگم کو میں والدہ کا درجہ دیتا ہوں، وہ میری ماں کی طرح ہیں اور ان سے بچوں کی طرح میرا ان کا ایک رشتہ ہے یہ ایسے رشتے ہوتے ہیں جو سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں، جہاں ایسے رشتے ہوں وہاں سیاست کو کچھ نہیں سمجھتا ،جو ترین کے ساتھ کیا ہے اور جو ترین صاحب کی خدمات ہیں پارٹی کے لیے دھرنے سے لے کر حکومت کو بنانے کے وقت تک حکومت ریفارم کی ایک ایک ایم این اے ایم پی اے کو بلا کر مرکز میں بھی حکومت بنائی صوبے میں بھی بنائی اور انہوں نے ان کے بچوں تک پر ایف آئی آرکاٹی۔ایک سوال کے جواب میں عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے جہاز کا کرایہ کبھی نہیں لیا ، بات آپ کے جذبے لگاؤ کی ہے جس لگاؤ سے ،انہوں نے بتایا کہ دھرنے کے معاملات میں بھی جہانگیر ترین شریک رہتے تھے ، جہاں تک وہ کرسکتے تھے کرتے تھے ،، ترین نے ایک ایک سڑک کے معاملات صفائی کے معاملات کھانے کے معاملات ٹیم بنائی، ٹرانسپورٹ بنائی ساؤنڈ سسٹم لائٹ سسٹم علیم خان کی ٹیم سب نے مل کر کام کیا ہے۔سلیم صافی کے سوال کے جہانگیر ترین نے کمایا بھی بہت ہے کے جواب میں عون چوہدری نے کہا کہ یہ نامناسب بات ہے آخر میں یہ کہہ دیں کہ کاروباری فائدے کے لیے ان کا ساتھ دیا جب آپ کو کاروباری فائدے نظر نہیں آتے تھے، جب ان کا جہاز ٹیکسی کی طرح استعمال کرتے تھے، جب آپ نے جوڈیشل کمیشن میں ہر ٹیم تیار کی ایک ایک وکیل کی ٹیم وہ تیار کرتے تھے، پارٹی کو آرگنائز وہ کرتے تھے آج آپ نے بڑی چھوٹی بات کر دی۔علیم خان نے اپنی زمین ریگولائز کرانی تھی علیم خان تو آپ کی پارٹی میں آنے سے پہلے کا سوسائٹی میں کام کر رہا ہے ،اگر وہ اتنا بدنام تھا برا تھا آپ نہ لیتے پارٹی میں آپ نے اپنی پارٹی کے جلسے آرگنائز کرائے، کام بھی کرائے کون سا ایسا کام ایسا الیکشن ہے جس میں علیم خان نے سپورٹ نہیں کی فنانشلی سپورٹ کیا میں گواہ ہوں، لاہور کا الیکشن آپ کا الیکشن آپ کی سیٹ کا الیکشن آپ نے اس کو ٹکٹ بھی نہیں دیا، 2018 میں آپ نے بزدار کیوں کہ آپ کو حکم آیا ،ایک سوال کہ کیا یہ بات درست ہے علیم خان کو عمران خان نے اندر کروایا تھا کے جواب میں عون چوہدری نے کہا کہ یہ بات میں نہیں کہتا باقی لوگ بہت کہتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ علیم خان بے قصور تھے ان کا قصور یہ تھا کہ وہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے اس لیے یہ سلوک ہوا،میزبان سلیم صافی نے سوال کیا کہ ابھی کہہ رہے ہیں نیب کو کوئی اور چلا رہا تھا چیئرمین نیب کو تو انہوں نے بھی بلیک میل کیا، اس کے جواب میں عون چوہدری نے کہا کہ آپ اپنے دوستوں کے ایسے فون کرسکتے ہیں کہ ان کے کیس بند کرادئیے جائیں تب آپ کے اصول کہاں جاتے ہیں،میزبان سلیم صافی نے سوال کیا کہ کس دوست کے لیے فون کیا ،عون چوہدری نے بتایا کہ ایک دوست نہیں کئی مہربان دوستوں کے لیے فون کر کے کیسز بند کروائے گئے ۔

تازہ ترین خبریں

خاندان میں نیہا جیسی عورت آجائے تو گھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں، صبا فیصل نے اپنے بیٹےاور بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کر دیا 

خاندان میں نیہا جیسی عورت آجائے تو گھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں، صبا فیصل نے اپنے بیٹےاور بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کر دیا 

پاکستانیوں کی تو موجیں لگ گئیں ۔۔۔پٹرول 42 روپے فی لٹرسستا۔۔۔فی لیٹرقیمت کیا ہو گی ۔۔۔؟جانیں

پاکستانیوں کی تو موجیں لگ گئیں ۔۔۔پٹرول 42 روپے فی لٹرسستا۔۔۔فی لیٹرقیمت کیا ہو گی ۔۔۔؟جانیں

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طبعیت ناساز۔۔۔ فورا اسپتال منتقل کر دیا گیا 

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طبعیت ناساز۔۔۔ فورا اسپتال منتقل کر دیا گیا 

ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش میںبرطانوی بادشاہ کوانڈہ کہاں جا لگا۔۔۔؟دیکھیں خبر میں

ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش میںبرطانوی بادشاہ کوانڈہ کہاں جا لگا۔۔۔؟دیکھیں خبر میں

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔۔۔ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔۔۔کپتان نے کارکنان کوتسلی دے دی 

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔۔۔ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔۔۔کپتان نے کارکنان کوتسلی دے دی 

بھار تی ہٹ دھرمی۔۔۔ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزےجاری نہ کیے۔۔۔کھیلوں میں تو سیاست نہ لا یا جائے۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ

بھار تی ہٹ دھرمی۔۔۔ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزےجاری نہ کیے۔۔۔کھیلوں میں تو سیاست نہ لا یا جائے۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ

’اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے ۔۔۔!!!سابق صدر آصف علی زرداری اورق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

’اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے ۔۔۔!!!سابق صدر آصف علی زرداری اورق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں