05:24 pm
پی ٹی آئی کا آزادی مارچ روکا جائیگا یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بڑااعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا آزادی مارچ روکا جائیگا یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بڑااعلان کر دیا

05:24 pm

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ نہ روکنے کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ اگر پاکستان
تحریک انصاف نے قانونی حدود میں رہتے ہوئے لانگ مارچ کیا تو اس میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی تاہم اگر تحریک انصاف نے امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کی تو پھر قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر حکومتی اتحاد میں شامل رہنماں نے اتفاق کیا کہ عمران خان کےعزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا جب کہ اتحادی حکومت ملکر ملک کومسائل سے نکالے گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملاقات میں جے یو ائی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے ، عمران خان کا ہرفورم پر مقابلہ کیا جائے گا ۔ جب کہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان اس بحران کومزید طوالت دینا چاہتا ہے۔ دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا چالیسواں ہوگیا ‘ اتحادی کہیں بھی تو حکومت مدت پوری نہیں کرسکتی ، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے ، مرکز اور پنجاب میں صرف ایک ایک ووٹ کی اکثریت ہے ، بلوچستان میں عدم اعتماد ہونے جا رہی ہے ، 25 ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنروں کو صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں تبدیل کر دیا گیا لیکن یہ عمران خان کے اسلام آباد لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتے ، میرے سیاسی اندازوں کے مطابق 31 مئی سے پہلے اہم فیصلے آ سکتے ہیں تاہم دو چار دن اوپر نیچے بھی ہوسکتے ہیں ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عظیم سوموٹو لے کر نیب، ایف آئی اے اور اے این ایف کے کیسز کو ختم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے کیوں کہ یہ لوگ آئے ہی اپنے مقدمات کو ختم کرانے کیلئے تھے ، ان کو جلد ہی دوبارہ جیلوں کے منہ دیکھنا ہوں گے جب کہ پاکستان کی فوج عظیم جانثار فوج ہے، وہ کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی تاہم پاک فوج ملکی معیشت کو مزید تباہ ہوتے بھی نہیں دیکھے گی اور ایک ایسا حل نکالے گی جو ملک کو معاشی ، سیاسی اور انتظامی بحران سے نکال سکے ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹے ، نیشنل سیکیورٹی کونسل میں پیٹرول، گیس اور بجلی کا مسئلہ ان سے حل کروائیں اور آرٹیکل 245 کا استعمال بھی کرائیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوگا ، موجودہ حکومت کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی ، یہ لوگ اپنے جال میں خود ہی پھنس چکے ہیں ، جو گڑھا انہوں نے عمران خان کیلئے کھودا تھا اس میں خود ہی گر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان