10:54 am
اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ کرکے اچانک مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ خواجہ آصف نے بتادیا

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسمبلیوں کی پانچ ،دس دن میں تحلیل کا فیصلہ کر لیا تھا مگر پھر یہ سوچ کر ارادہ تبدیل کر لیا کہ  یہ فیصلہ عمران خان کے دھرنے سے
نتھی ہو جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلد الیکشن کے فیصلے سے اتحادی متفق نہیں تھے اور انہوں نے ہمیں بھی یہ فیصلہ بدلنے پر آمادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو ایک شخص کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونے دینا چاہے اس کے لیے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔اگر اسمبلیاں توڑ دی جاتیں تو یہ فیصلہ سیاسی لحاظ سے بالکل فائدہ مند ثابت نہ ہوتا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پی ٹی آئی کو پچھلے دھرنے میں آنے دیا، اب سری نگر ہائی وے پر دھرنے کی جگہ کا تعین ہو چکا ہے۔ اگر ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا تو قانون کے مطابق ریاست کا ردعمل آئے گا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ انہیں آنے دیں پھر ہماری فیصلہ سازی بھی آپ دیکھ لیں گے۔دوسری جانب خواجہ آصف کے بیان پر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اور پرویز رشید کہہ رہے ہیں ن لیگ اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کا فیصلہ کر چکی تھی لیکن ہم نے اس لیے اسمبلیاں نہیں تحلیل کیں کہ کریڈٹ عمران خان کو جاتا۔انہوں نے کہا کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کس قدر سطحی اور خود سے محبت میں مبتلا لوگ اس ملک پر مسلط کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں حکومت نے مدت پوری کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادی حکومت اس حوالے سے تذبذب کا شکار تھی کہ آیا آئینی مدت پوری کی جائے یا پھر قبل از وقت انتخابات کی طرف جایا جائے لیکن اتوار کو ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اگست 2023 تک آئینی مدت پوری کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت گرانے کیلئے آنے والے اپنی حکومتیں گرا کر واپس چلے گئے ہیں۔۔۔وقاقی وزیر مریم اورنگزیب کے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی پر طنز

سواتی جس ویڈیو کابار بارذکر کر رہے ہیں ،وہ انہوں نےخود بنائی۔۔۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈاکے نئے بیان نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

کسی نے مجھے زہر دے دیا  اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

 ۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی