04:29 pm
پولیس نے شہید کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا

پولیس نے شہید کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا

04:29 pm


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے شہید کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے
والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق فارنزک کے بعد پتہ چلے گا گولی کس نے چلائی۔ڈی جی آپرینشنز کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ڈی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ساجد نامی پی ٹی آئی کارکن کے گھر کی چھت سے فائرنگ کی گئی۔رپورٹس کے مطابق کانسٹیبل کمال احمد کو ماڈل ٹاؤن میں تعینات کیا گیا تھا اس دوران ماڈل ٹاون سی بلاک 112 میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء ساجد بخاری کے گھر کریک ڈاؤن کیا گیا ، کریک ڈاؤن کے دروان چھت سے فائر کیا گیا ، کانسٹیبل کمال احمد کو سینے پر گولی لگی، زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے لاہور جنرل ہستپال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کا اسلام آباد مارچ روکنے کیلئے پنجاب میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے ، پنجاب پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کیلئے فہرستیں تیار کی گئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کے کئی مقامی رہنما اور کارکنان گرفتار کر لیے گئے ، پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گرفتاری کے لیے 4 سرکاری گاڑیوں کی آمد کا دعویٰ کیا ہے ، ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میری گرفتاری کے لیے 4 سرکاری گاڑیاں میرے گھر آئیں، ان گاڑیوں میں سفید کپڑوں میں پولیس اہلکار موجود تھے ، میں انشاء اللہ گھبرانے والا نہیں، گرفتار نہیں ہوں گا اور اپنے وقت کے مطابق اسلام آباد پہنچوں گا ، لال حویلی سے طے شدہ وقت کے مطابق 2 بجے نکلوں گا، اللّٰہ ہمیں کامیابی دے گا، اللّٰہ ہی کے پاس ساری طاقت ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ہم لانگ مارچ نہیں کرتے تو ہمیں خدشہ ہے کہ ہماری آزادی ہمیشہ کے رک جائے گی، لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیرداخلہ کا کریمنل ریکارڈ ہے، انہو ں نے کہا ہم گرفتاریاں کریں گے، جہلم اور اٹک کے پُل پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، 700پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا پلان ہے، سوشل میڈیا پر حکومت خلاف بولنے والوں پر پرچے کیے گئے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرنے کیلئے پراسس کو فالو کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

اعظم سواتی کی گرفتاری،ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

اعظم سواتی کی گرفتاری،ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن کا اعلان

ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن کا اعلان

باتیں کم اور عمل زیادہ ۔۔۔کسی کو غدار کا لقب نہیں دینا چاہیے،سعد رفیق

باتیں کم اور عمل زیادہ ۔۔۔کسی کو غدار کا لقب نہیں دینا چاہیے،سعد رفیق

وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کرنے والی اداکارہ اقراءعزیز نے ماضی میں کام کے تجربے کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا

فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کرنے والی اداکارہ اقراءعزیز نے ماضی میں کام کے تجربے کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کردیا

2بچیوں سمیت 4خواتین کی گھر سے گلا کٹی لاشیں برآمد،انتہائی افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2بچیوں سمیت 4خواتین کی گھر سے گلا کٹی لاشیں برآمد،انتہائی افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے بری خبر

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے بری خبر

عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری  ۔۔۔نیپرا نےفی یونٹ بجلی کتنی سستی کر دی۔۔۔؟جانیں

عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ۔۔۔نیپرا نےفی یونٹ بجلی کتنی سستی کر دی۔۔۔؟جانیں

سٹار جوڑی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحٰدگی کی افواہیں پھرسے سر اٹھانے لگیں۔۔۔ ۔۔۔تفصیل خبر میں

سٹار جوڑی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحٰدگی کی افواہیں پھرسے سر اٹھانے لگیں۔۔۔ ۔۔۔تفصیل خبر میں

پاکستان کی معروف اداکارہ یشمیٰ گل کاپنجابی گانے پر ڈانس۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستان کی معروف اداکارہ یشمیٰ گل کاپنجابی گانے پر ڈانس۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بڑے بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی کر دی گئی ۔۔۔ اب نئی بھارتی ٹیم بنائی جائیگی۔۔۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سر پر بم پھوڑ دیا

بڑے بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی کر دی گئی ۔۔۔ اب نئی بھارتی ٹیم بنائی جائیگی۔۔۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سر پر بم پھوڑ دیا

اسمبلیاں کب تحلیل کی جائیںگی ۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کب اعلان کرنے والےہیں۔۔۔؟خبر آ گئی

اسمبلیاں کب تحلیل کی جائیںگی ۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کب اعلان کرنے والےہیں۔۔۔؟خبر آ گئی

آرمی چیف عاصم منیر بہت تیز بولنگ کرتے ہیں۔۔۔ پرانے محلے داروں نے آرمی چیف کے  حوالے سے کیا کیا دلچسپ انکشافات کئے ۔۔۔جانیں

آرمی چیف عاصم منیر بہت تیز بولنگ کرتے ہیں۔۔۔ پرانے محلے داروں نے آرمی چیف کے حوالے سے کیا کیا دلچسپ انکشافات کئے ۔۔۔جانیں