04:31 pm
پاکستان کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری ، کہاں کہاں فون سروس بند رہے گی ؟ 

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر لاہور کے 20 جبکہ پنجاب بھر کے  350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا
کہ قانون نافذ کرنے والےا داروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعلی ٰ پنجاب نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دے دی ۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ، اسلام آباد کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں ۔ ، صوابی سے اسلام آباد موٹر وے کو دریائے سندھ کے پل کے قریب بند کیا گیا۔ نجی ٹی وی" جیونیوز"نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ریڈ زون کی تمام سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ کے باہرفوج تعینات ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نے ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے حوالے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے ، اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں ، پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے ۔ لاہور میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس پر کارکن نے پولیس پر فائرنگ کھول دی ، فائرنگ کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار مارا گیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی