10:17 pm
جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ، معافی مانگتا ہوں، اقتدار کیا چھن گیا،وزیردفاع خواجہ آصف نے معافی مانگتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

10:17 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جسٹس (ریٹائرڈ) ناصرہ اقبال کے گھرپر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر معافی مانگتا ہوں، مذمت سلیکٹڈ یا مخصوص لوگوں کے لیے نہیں ہونی چاہیے، کیا نورعالم کے گھرپرچھاپے کی مذمت کی گئی؟نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن)
کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو بھی گھروں میں گھس کر پکڑا گیا، تشدد کیا گیا، پولیس کانسٹیبل کو شہید کیا گیا لیکن انہوں نے مذمت تک نہیں کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ دعا مانگتے رہے کہ مودی دوبارہ وزیراعظم بن جائے، یاسین ملک کی کشمیر کی آزادی کیلئے لمبی جدوجہد ہے، ہمیں بحیثیت قوم مذمت تک محدود نہیں رہنا چاہیے، کشمیریوں کو ہم سے بہت زیادہ توقعات ہیں، پاکستان اگر صرف مذمت پر اکتفا کرے تو شرمندگی کا باعث ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی موقع پر چادراورچہار دیواری کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہیے، جب ہم پر بلڈوزر چلائے جارہے تھےتواس وقت کسی کا ضمیرنہیں جاگا، کسی نےنہیں کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی والوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے لیکن ایک آئینی حکومت کوہٹانے کیلئے حملے نہ کریں، جب کوئی سیاسی ورکردہشت گردی کی زبان بولتا ہے تو اپنی سیاسی شناخت کی نفی کرتا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کشمیرہائی وے پراحتجاج کیا لیکن ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا، جب پارلیمنٹ لاجزسے ایم این ایز اٹھائے گئے، توڑپھوڑکی گئی تو کسی کا ضمیرنہیں جاگا، ہماراپیپلز پارٹی کے ساتھ بڑا تناؤ رہا لیکن کبھی ایسی زبان استعمال نہیں ہوئی۔ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں مجھے ملزم بنایا گیا جب کہ میں دوشنبے بیٹھا ہوا تھا، مجھے مجبور نہ کریں میں جواب دوں گا تو کوئی گستاخی ہو جائے گی، یہ مسلح جتھے لے کر آنا چاہتے ہیں، نئےکلچر کے سیاستدانوں کو ایسی زبان پر معاف کر دینا چاہیے، میں نےوفاداریاں نہیں بدلیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ پنڈی سے شیخ رشید جلا دو ، گرا دو جیسی زبان استعمال کرتے ہیں، شیخ رشید 1960 سے سیاست کر رہے ہیں، ان کی زبان سے معلوم ہوتا ہے کہ سیاسی کلچر پر زوال آ چکا ہے، ہمارےخلاف سارےغیرآئینی اقدامات اٹھائے گئے، عدلیہ کے شکرگزار ہیں کہ وہاں سے ہمیں ریلیف ملا۔خواجہ آصف نے کہا کہ جب ہمارے قائد کو 10 ہزارتنخواہ نہ لینے پرسزا ہوئی تو پچ پرنہیں لیٹا بلکہ سر تسلیم خم کیا،نوازشریف بیٹی سمیت جیل میں گیا، ایک وقت میں آج کا وزیراعظم اورآج کا وزیراعلیٰ پنجاب قید میں تھا۔نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ن لیگ کی قیادت قید میں تھی تب کسی کا ضمیر نہیں جاگا، اقتدار کیا چھن گیا، رولا ای پے گیا۔

تازہ ترین خبریں

موٹرسائیکل غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا، قیمتوں میں مزید 3ہزار روپے تک اضافہ

موٹرسائیکل غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا، قیمتوں میں مزید 3ہزار روپے تک اضافہ

عمران خان زندہ باد، پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ دیدیا

عمران خان زندہ باد، پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ دیدیا

پارٹی کیساتھ اختلافات، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

پارٹی کیساتھ اختلافات، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول بحران ،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

پیٹرول بحران ،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

پاکستان میں برفانی جھیل پھٹ گئی، شدید طغیانی ، 2پل بہہ گئے

پاکستان میں برفانی جھیل پھٹ گئی، شدید طغیانی ، 2پل بہہ گئے

گرمی سے نجات، محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنا دی

گرمی سے نجات، محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنا دی

یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا

یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی