07:51 pm
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی

07:51 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جہاں جے یو آئی نے دو مرتبہ دھرنا دیا وہاں ہی احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے عدالت کو پرامن دھرنے اور امور زندگی متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کروا دی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج عدالت سے
سری نگر ہائی وے پر دھرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی استدعا پر وزیر اعظم سے ہدایات لینے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ اٹارنی جنرل ایک گھنٹے میں وزیر اعظم سے ہدایات لے کر آگاہ کریں اور توقع ہے ایک گھنٹے میں فریقین کا اتفاق رائے ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ سیاسی معاملات میں نہیں پڑے گی اور سیاسی معاملات کے لیے آئین نے اجازت دی ہے تاہم سیاسی معاملات سے ہمارا لینا دینا نہیں ہے ہم نے صرف آئینی معاملات کو دیکھنا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین میں رابطے کا فقدان ہے اور شائستگی کی کمی کی وجہ سے معاملات بگڑ رہے ہیں۔ وکلا کو ہراساں نہ کیا جائے اور نہ ان کے دفاتر پر چھاپے مارے جائیں۔ عدالت اس معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے تاہم تحریک انصاف دھرنے کا دورانیہ بتائے۔ پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے جواب عدالت کو بتانے سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ سیاسی فیصلہ ہے اس کو سیاسی فورم پر ہی ہونے دیں اور ہمارا مطالبہ نئے انتخابات کا ہے اس پر اٹارنی جنرل سے بات نہیں کروں گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ توقع ہے ایک گھنٹے میں فریقین کا اتفاق رائے ہو جائے گا جبکہ احتجاج روکنے کے لیے چھاپے اور گرفتاریاں غیر قانونی عمل ہے اور پی ٹی آئی کو موٹروے یا فیض آباد بند نہیں کرنے دیں گے جبکہ شیلنگ اور لاٹھی چارج کے حوالے سے باضابطہ حکم جاری کریں گے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ ایم پی او کے تحت ہونے والی ایف آئی آرز نہیں چلیں گی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ایم پی او کے حوالے سے بھی حکمنامہ جاری کریں گے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کے اقدامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پولیس کا کام گاڑیاں توڑنا اور آگ لگانا ہے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور میں ایک گھر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ اسلحہ تو آج کل ہر گھر میں ہوتا ہے اور صبح سے کیا اسلحے والی کہانی سنائی جا رہی ہے اس کہانی کو اب بند کر دیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ لاہور کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے، پنجاب میں جو ہو رہا ہے وہ بدقسمتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

تصویر میں موٹا کیوں دکھایا گیا؟معروف  اداکارہ نے اخبار پر مقدمہ کردیا

تصویر میں موٹا کیوں دکھایا گیا؟معروف اداکارہ نے اخبار پر مقدمہ کردیا

میری نیپیاں بدلنے والے کوئی نہیں،عابد شیر علی نے عمران خان کو بڑا چیلنج کر دیا

میری نیپیاں بدلنے والے کوئی نہیں،عابد شیر علی نے عمران خان کو بڑا چیلنج کر دیا

کرپشن ثابت نہ ہو سکی، عثمان بزدار کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

کرپشن ثابت نہ ہو سکی، عثمان بزدار کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع