06:43 pm
6 دن کا الٹی میٹم مت دیں، آپ 6 صدی تک اسلام آباد واپس نہیں آسکتے،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کپتان پربرس پڑیں

6 دن کا الٹی میٹم مت دیں، آپ 6 صدی تک اسلام آباد واپس نہیں آسکتے،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کپتان پربرس پڑیں

06:43 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کو چھ دن کا الٹی میٹم مت دیں، وہ اب چھ صدی تک اسلام آباد نہیں آ سکتے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج رات 8 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے، عمران خان نے پریس ٹاک میں حیران کن انکشافات کیے ہیں،
عمران خان نے آج خود تسلیم کیا کہ وہ ہار کر واپس گئے ہیں، جب غنڈہ گردی کی نیت ہو تو ایسے ہی نتائج نکلتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 189 روپے پر عمران خان نے پہنچائی، یہ نالائقی اور نااہلی کا بوجھ آج عوام بھگت رہی ہے جس کے باعث مشکل فیصلہ کرنا پڑا، 30 روپے پیٹرول مہنگا کرنے کے آپ کے وعدے کا بوجھ ہم نے اٹھایا، آپ نے آئی ایم ایف کیساتھ پیٹرول 30 روپے مہنگا کرنے کا معاہدہ کیا تھا، مشکل فیصلہ عوام کے لیے منصوبہ بندی کر کے مہنگا کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم ایک قدم بڑھے، الیکشن کمیشن کو ہم نے خودمختار کیاہے، الیکشن کمیشن کا خود مختار، غیرجانبدار اور منصفانہ ہونا آئین میں درج ہے، الیکشن کمیشن نےکہا ای وی ایم مشین ٹھیک نہیں تو چڑھائی کردی، آرٹی ایس بٹھا کر اقتدار لینے والے کو کیا پتہ منصفانہ الیکشن کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ناکام ہوگئے تو دھمکی دیتے ہیں کہ عدالت اپنی پوزیشن واضح کرے، عمران خان گولی کھائیں اور سکون کی نیند سوئیں، ٹی وی پر آنے کی ضرورت نہیں، 6 دن کا الٹی میٹم مت دیں، آپ 6 صدی تک اسلام آباد واپس نہیں آسکتے، سپریم کورٹ نے 11 اپریل کی رات اپنی پوزیشن واضح کردی تھی، اس رات سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو ریورس کیا تھا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ پوزیشن واضح ہوگئی تھی کہ وہ آئین کیساتھ ہے، آپ اداروں اور سپریم کورٹ کو دھمکیاں نہ دیں، عمران خان کہتا تھا کہ وقت ہے سپریم کورٹ اور نیوٹرل بھی سوچ لیں، عوام نے اپنی ترقی اور روزگار کیساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں

تعلیم جتنی اچھی ہوگی ۔۔۔ اتنی ہی بہترین لیڈر شپ ہوگی۔۔۔وزیر اعظم عمران خان کے بیان نے دنیا کوہلا کر رکھ دیا

تعلیم جتنی اچھی ہوگی ۔۔۔ اتنی ہی بہترین لیڈر شپ ہوگی۔۔۔وزیر اعظم عمران خان کے بیان نے دنیا کوہلا کر رکھ دیا

پاکستان سےبے حد محبت کرنے والے اور عالمی شہرت یافتہ جاپان کے ریسلراینوانتقال کرگئے

پاکستان سےبے حد محبت کرنے والے اور عالمی شہرت یافتہ جاپان کے ریسلراینوانتقال کرگئے

کپتان نے اقتدار تو چھوڑ دیا مگر لوٹنے والوں کو این آر او نہ دیا۔۔۔مشیر حکومت پنجاب کا بیان سامنے آ گیا

کپتان نے اقتدار تو چھوڑ دیا مگر لوٹنے والوں کو این آر او نہ دیا۔۔۔مشیر حکومت پنجاب کا بیان سامنے آ گیا

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی