05:54 pm
ٹرین میں خاتون کیساتھ ز ی ا د ت ی کا واقعہ ، دو بڑی گرفتار یاں کر لی گئیں، کون کون پکڑا گیا؟

ٹرین میں خاتون کیساتھ ز ی ا د ت ی کا واقعہ ، دو بڑی گرفتار یاں کر لی گئیں، کون کون پکڑا گیا؟

05:54 pm

ملتان (نیوزڈیسک )بہاوالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون کیساتھ 3ملزمان کی مبینہ ز ی ا د ت ی  کیس میں پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کر لیاہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں .نجی ٹی وی کے 
مطابق آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکارکا کہنا ہے کہ ٹرین کی سیکیورٹی کی ذمہ داری نجی کمپنی کے پاس ہے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹرین مینجمنٹ سے رابطے میں ہیں ،ڈی ایس ریلوے حماد حسن کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے مینیجر سے ملزمان کے بارے معلومات لے رہے ہیں،نامزد ملزمان نجی کمپنی کے ملازم ہیں ریلوے سے کوئی تعلق نہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی ریلوے تھانے میں خاتون نے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی کہ اس کے ساتھ ٹرین عملے نے ز ی ا د ت ی کی ہے ، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے اور اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ ایف آئی آر میں نامزد 3ملزمان میں سے 2کو گرفتار کر لیا ہے ،واضح رہے کہ خاتون کے طبی معائنے میں زیادتی ثابت ہو چکی ہے ۔

تازہ ترین خبریں