08:23 pm
عام انتخابات اکتوبرمیں ہوں گے،وفاقی وزیرخرم دستگیرنے بڑااعلان کردیا

عام انتخابات اکتوبرمیں ہوں گے،وفاقی وزیرخرم دستگیرنے بڑااعلان کردیا

08:23 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر خان نے کہاکہ آئندہ انتخابات اکتوبر 2023میں ہوں گے،فساد اور فتنے کا زہر گھولنے والے  2014 میں کامیاب ہوئے تھے نہ اب ہوں گے،جھوٹ کے علاوہ سابق  فسادی حکومت کے پاس کچھ دکھانے کو نہیں،پیرکومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ عوام  سے نوالہ 
چھیننے کے علاوہ سابق حکومت کے پاس کچھ نہیں،گھٹیا زبان استعمال کر کے وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی دکان چمکے گی،میں ایک وسیع مینڈیٹ حاصل ہے، پاکستان میں4 سال تک عذاب عمرانی مسلط رہا، ہم اس زہر کے اثرات زائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بجلی کے شارٹ فال کے حوالے سے وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ آج دوپہر 2 بجے تک پرائمری شارٹ فال 2 ہزار 275 میگا واٹ تھا، شارٹ فال کی وجہ نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن میں پیدا ہونے والی خرابی ہےپوری تندہی اس خرابی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سابق دور میں قرض میں ایک ہزار 400 ارب روپے کا اضافہ ہوا،وزیراعظم توانائی کے شعبے کیلئے طویل المدتی پالیسی کا اعلان کرینگے، آئندہ ایک 2 سالوں میں ہمارا بجلی پیدا کرنے کا زیادہ انحصار سولر پر ہو گا،

تازہ ترین خبریں