08:05 pm
قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کردی گئی

قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کردی گئی

08:05 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کے بعد قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد میں کمی کردی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ شائع کردی ہے، جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق نئی حلقہ بندیوں میں فاٹا کی 6 نشستوں میں کمی کے بعد قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کی
تعداد 272 سے کم ہو کر 266 ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر متعلقہ حلقے کا ووٹر 30 جون تک اعتراض دائر کرسکتا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن یکم جولائی سے 30 جولائی تک اعتراضات پر فیصلے کرے گا۔خیال رہے کہ سابقہ فاٹا میں قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 12 تھی، تاہم قبائلی علاقوں کے خیبر پختون خواہ میں ضم ہونے کے بعد اس کی نشستوں میں کمی کی گئی ہے۔جاری بیان کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات میمورنڈم کی صورت میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام جمع ہونگے، جبکہ اعتراضات اور نقشہ جات کی 8 نقول الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بذریعہ کوریئر، ڈاک یا فیکس اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

  کسی بھی  احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا 