10:20 pm
پاکستان کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت کی تردید

پاکستان کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت کی تردید

10:20 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخارنےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ميں بھارت کی مستقل رکنیت کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کی افواہیں مسترد کردیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ سے بے بنیاد بات منسوب کی جا رہی ہے، 
وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ميں مستقل اراکین کی تعداد میں اضافے پر واضح مؤقف ہے، پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ واضح رہے کہ آج اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کے پانچ نئے غیر مستقل ارکان کا انتخاب کرلیا۔ ان ممالک کا انتخاب عالمی ادارے کے 193 رکن ممالک کی جانب سے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا گیا، نومنتخب ممالک دو برس تک سلامتی کونسل کے رکن رہیں گے۔ سلامتی کونسل کے نومنتخب ممبران میں ایکواڈور، جاپان، مالٹا، موزمبیق اور سوئٹزر لینڈ شامل ہیں جو آئندہ برس کے اختتام تک بھارت، آئر لینڈ، کینیا، میکسیکو اور ناروے کی سلاتی کونسل میں دو سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد یکم جنوری 2023ء کو انکی جگہ لیں گے۔ نتائج کے مطابق 193 ارکان پر مشتمل اقوام متحدہ میں ہونے والی خفیہ رائے شماری میں ایکواڈور کو 190، جاپان 184، موزمبیق 192 اور سوئٹزرلینڈ کو 187 ووٹ ملے۔ سلامتی کونسل 15 ارکان پر مشتمل باڈی ہے جس کا کام عالمی امن و سلامتی کا تحفظ کرنا ہے اس کے پانچ مستقل ارکان میں امریکا، برطانیہ، روس، چین اور فرانس شامل ہیں جبکہ 10 ارکان غیر مستقل ہوتے ہیں جن کا انتخاب دو سال کیلئے کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان