07:21 pm
کسی کو الیکشن میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دیں گے،سیکریٹری الیکشن کمیشن

کسی کو الیکشن میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دیں گے،سیکریٹری الیکشن کمیشن

07:21 pm

کراچی(پ ر)سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید خان آج مورخہ 21جون 2022 بروز منگل سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات/ضمنی انتخاب کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل
راجپوت کے ہمراہ اہم اجلاس چیف سیکریٹری کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان، سیکرٹری داخلہ سعید احمد منگریجو اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنر اور ڈی آئی جیز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔دوران اجلاس بلدیاتی انتخابات کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال قابو رکھنا صوبائی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن الیکشن سبوتاز کرنے والے عناصر سے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کارروائی کررہا ہے۔ کسی کو الیکشن میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دیں گے۔ تخریبی عناصر قانون کو شکنجے میں لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن واضح کرتا ہے کہ الیکشن کی شفافیت پر کسی بھی قسم کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے سندھ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی پر تفصیلی میٹنگ کی۔ سیکورٹی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کو قانون گرفت میں لے گا اور سخت کارروائی کرکے باقیوں کیلئے مثال بنایا جائیگا۔ سندھ بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں 14اضلاع کے پولنگ اسٹیشنوں پر نفری تعینات کی گئی ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے، امید کرتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں پہلے مرحلے 26جون میں انتظامیہ اور پولیس امن و امان کو یقینی بنائیں گے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے یقینی دہانی کرائی کہ انتظامیہ پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات، پانی، بجلی، واش روم، باہم معذوری افراد کیلئے ریمپ کی سہولیات، بزرگ، حاملہ خواتین اور خواجہ سراؤں کو ووٹ ڈالنے کو آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ساتھ ساتھ پولنگ اسٹیشنوں کی صفائی و ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے دوران اجلاس بتایا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخاب دو مراحل میں کروایا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں (گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہیدبینظیرآباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر) میں براہ راست پولنگ 26 جون 2022 بروز اتوار ہوگی۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں سندھ کے 16 اضلاع میں (کراچی غربی، کراچی وسطی، کراچی شرقی، کراچی جنوبی، ملیر، کورنگی، کیماڑی، حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین، سجاول) میں براہ راست پولنگ 24جولائی 2022 بروز اتوار ہوگی۔ اِس سلسلے میں اِنہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ARO, RO, DRO کی تعیناتی کیساتھ ساتھ تربیتی سیشن بھی مکمل کردیا گیا ہے، یونین کونسل/ یونین کمیٹی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین (مشترکہ اُمیدوار) کیلئے براہ راست انتخاب ہوگا۔ جنرل نشستوں پر ہر وارڈ سے ایک جنرل ممبر کا براہ ِراست انتخاب ہوگا۔ ضلع کونسل کیلئے ہر یونین کونسل سے ایک ممبر ضلع کونسل کا براہ راست انتخاب ہوگا۔ میونسپل کارپوریشنز، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں اور ضلع کونسل میں خواتین کیلئے 33%، کسان/مزدورکیلئے 5%، غیر مسلم اُمیدواروں کیلئے 5%، نوجوانان کیلئے 5%، خواجہ سراء کیلئے 1%اور معذوروں کیلئے 1%نشستیں مختص ہیں اور یونین کونسل/یونین کمیٹی میں خواتین کیلئے 2، کسان/مزدورکیلئے 1، غیر مسلم اُمیدواروں کیلئے 1 اور نوجوانان کیلئے 1نشست مختص ہے۔ الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کیلئے 14اضلاع کیلئے 14ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، 224 ریٹرننگ آفیسرز اور 448 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 16اضلاع کیلئے 16ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، 172 ریٹرننگ آفیسرز اور 344 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے ہیں۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21,298اُمیدوار حصہ لے رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 9276پولنگ اسٹیشنوں میں سے 2980انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اور پولیس موجود ہوں گے۔ دوران اجلاس چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کو چیف سیکریٹری سندھ نے انتخابات کیلئے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں براہ راست پولنگ 26جون 2022بروز اتواراور دوسرے مرحلے میں سندھ کے 16 اضلاع میں براہ راست پولنگ 24جولائی 2022 بروز اتوار ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کرپٹوکمپنی کوبڑاجھٹکا۔۔کتنے کروڑ ڈالرکی ڈیجیٹل چوری ہوگئی ،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کرپٹوکمپنی کوبڑاجھٹکا۔۔کتنے کروڑ ڈالرکی ڈیجیٹل چوری ہوگئی ،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءکی خریداری ،عوام کی بڑی مشکل حل کردی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءکی خریداری ،عوام کی بڑی مشکل حل کردی گئی

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کتنے دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،بڑ ی خبرآگئی

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کتنے دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،بڑ ی خبرآگئی

صبرکرومجھے گجرات آنے دوپھر۔۔۔۔چوہدری شجاعت نے اپنے بھائی وجاہت حسین کی تقریر کو بیہودہ قرار دے دیا

صبرکرومجھے گجرات آنے دوپھر۔۔۔۔چوہدری شجاعت نے اپنے بھائی وجاہت حسین کی تقریر کو بیہودہ قرار دے دیا

ملک کے معاشی حالات میں بہتری کب آنا شروع ہوگی؟وفاقی وزیر خرم دستگیرنے بڑادعویٰ کردیا

ملک کے معاشی حالات میں بہتری کب آنا شروع ہوگی؟وفاقی وزیر خرم دستگیرنے بڑادعویٰ کردیا

پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے بڑا اعلان کردیا

پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے بڑا اعلان کردیا

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان کو چین سے کس نے قرض لے کر دیا، شیخ رشید کے دعوے نے تہلکہ مچادیا ، شہبازشریف اور ادارے بھی ہکا بکا

پاکستان کو چین سے کس نے قرض لے کر دیا، شیخ رشید کے دعوے نے تہلکہ مچادیا ، شہبازشریف اور ادارے بھی ہکا بکا

پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھاکہ،ہلاکتیں، متعدد زخمی ،انتہائی افسوسنا ک خبر

پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھاکہ،ہلاکتیں، متعدد زخمی ،انتہائی افسوسنا ک خبر

نیا ٹیکس سلیب، اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

نیا ٹیکس سلیب، اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

50 ہزارسے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والا اب ہر شہری کتنا ٹیکس دے گا ؟پاکستانیوں کو لیگی حکومت کا تاریخی جھٹکا

50 ہزارسے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والا اب ہر شہری کتنا ٹیکس دے گا ؟پاکستانیوں کو لیگی حکومت کا تاریخی جھٹکا