11:25 am
شہباز حکومت کا ایک اور کارنامہ ، پاکستانی روپے نے بدترین کرنسی کا اعزاز اپنے نام کر لیا

شہباز حکومت کا ایک اور کارنامہ ، پاکستانی روپے نے بدترین کرنسی کا اعزاز اپنے نام کر لیا

11:25 am

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستانی روپیہ ایشیاء کی بدترین کرنسی قرار، ڈالر نے روپے کی کمر توڑ ڈالی، رواں سال کے دوران روپیہ کی قدر میں 16 فیصد سے زائد کمی ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے مسلسل تنزلی کا شکار رہنے والے پاکستانی روپیہ کو خطے کی بدترین کرنسی قرار دے دیا گیا ہے۔ ہم 
نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستانی روپیہ نے ایشیاء کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں سب سے بدترین کارکردگی دکھائی۔اس حوالے سے بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ رواں سال 2022 کے دوران 16 فیصد سے زائد گراوٹ کا شکار ہوا، جبکہ صرف گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپیہ، جاپانی ین اور بنگلہ دیشی ٹکا رواں سال کے دوران اب تک ایشیاء کی 3 سب سے بدترین کرنسیاں رہی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں کئی ہفتوں سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری کا جاری سفر رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں منگل کے روز کاروباری اوقات کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپیہ 52 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 209 روپے 96 پیسے سے بڑھ کر 211 روپے 48 پیسے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 215 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستانی روپے کی بے قدری کے حوالے سے دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف حکومت آنے کے بعد سے صرف ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ملکی قرضوں کے حجم میں ہزاروں ارب روپے کا اضافہ ہو چکا۔ڈھائی ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے، جبکہ انٹربینک میں ڈالر 28 روپے 55 پیسے مہنگا ہو چکا۔ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضے کے حجم میں 3 ہزار 600 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس تمام صورتحال میں ماہرین معیشت کے مطابق حکومت اب معاشی صورتحال میں استحکام کیلئے مکمل طور پر آئی ایم ایف کی طرف دیکھ رہی ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی اور پروگرام کی بحالی تک معاشی حالات میں استحکام آنے کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔

تازہ ترین خبریں

موٹرسائیکل غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا، قیمتوں میں مزید 3ہزار روپے تک اضافہ

موٹرسائیکل غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا، قیمتوں میں مزید 3ہزار روپے تک اضافہ

عمران خان زندہ باد، پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ دیدیا

عمران خان زندہ باد، پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ دیدیا

پارٹی کیساتھ اختلافات، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

پارٹی کیساتھ اختلافات، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول بحران ،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

پیٹرول بحران ،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

پاکستان میں برفانی جھیل پھٹ گئی، شدید طغیانی ، 2پل بہہ گئے

پاکستان میں برفانی جھیل پھٹ گئی، شدید طغیانی ، 2پل بہہ گئے

گرمی سے نجات، محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنا دی

گرمی سے نجات، محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنا دی

یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا

یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

بس اب ہم مزید ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

بھارت نے روس سے سستے تیل کے بعد اب کون سی چیز سستی خریدنے کامعاہدہ کرلیا،دنیابھرمیں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی