04:22 pm
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو کیسے ہرایا جائے؟ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے حکمت عملی تیار کر لی

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو کیسے ہرایا جائے؟ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے حکمت عملی تیار کر لی

04:22 pm

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سید حسن مرتضی
کی صوبائی وزرا عطا اللہ تارڑ اور ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ حسن مرتضی نے کہا کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، مستقبل میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ انتخابی میدان میں سیاسی حریف ہی رہیں گی، مگر اس وقت ملکی ضرورت کے مطابق پیپلز پارٹی ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔حسن مرتضی نے کہاکہ تحریک انصاف کے لئے یہ الیکشن کافی مشکل ہوگا،کیونکہ عمران نیازی کی آن گرائونڈپوزیشن کوئی اچھی نہیں ہے،کل کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے،جہاں جہاں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں واپس لیں گے،وفاق اور پنجاب کے اندر ہماری مشترکہ حکومت ہے۔پنجاب کے صوبائی وزرا کی وزارتوں کا اعلان بجٹ پاس ہوتے ہی کر دیا جائیگا۔سینئر صوبائی وزیر حسن مرتضی نے کہا کہ ہم نے آئندہ الیکشن آمنے سامنے لڑنے ہیں،اس وقت ضرورت ہے کہ مل کر الیکشن لڑا جائے،اقتدار چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آئے تھے کیونکہ وہ عمران خان کا بوجھ اٹھا کر عوام میں نہیں جانا چاہتے تھے۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ آصف زرداری نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سپورٹ کا اعلان کیا ہے جس پر انکے مشکور ہیں،عمران خان کو گھر بھیجنے میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا کردار نہ ہوتا تو یہ سب ممکن نہ ہوتا۔نہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے،کسی کو اسلحہ ہاتھ میں لے کر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تمام امیدواروں کو پو لیس کے دو مسلح گاڈز یا ضرورت کے مطابق پولیس دے رھے ہیں۔صوبائی وزیر ملک احمد خان نے کہا کہ یہ الیکشن عمران خان کے لئے کافی مشکل ہے، کوشش ہے کہ بیس میں سے 20 سیٹیں جیت سکیں انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ضمنی الیکشن میں ساتھ دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کرپٹوکمپنی کوبڑاجھٹکا۔۔کتنے کروڑ ڈالرکی ڈیجیٹل چوری ہوگئی ،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کرپٹوکمپنی کوبڑاجھٹکا۔۔کتنے کروڑ ڈالرکی ڈیجیٹل چوری ہوگئی ،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءکی خریداری ،عوام کی بڑی مشکل حل کردی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءکی خریداری ،عوام کی بڑی مشکل حل کردی گئی

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کتنے دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،بڑ ی خبرآگئی

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کتنے دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،بڑ ی خبرآگئی

صبرکرومجھے گجرات آنے دوپھر۔۔۔۔چوہدری شجاعت نے اپنے بھائی وجاہت حسین کی تقریر کو بیہودہ قرار دے دیا

صبرکرومجھے گجرات آنے دوپھر۔۔۔۔چوہدری شجاعت نے اپنے بھائی وجاہت حسین کی تقریر کو بیہودہ قرار دے دیا

ملک کے معاشی حالات میں بہتری کب آنا شروع ہوگی؟وفاقی وزیر خرم دستگیرنے بڑادعویٰ کردیا

ملک کے معاشی حالات میں بہتری کب آنا شروع ہوگی؟وفاقی وزیر خرم دستگیرنے بڑادعویٰ کردیا

پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے بڑا اعلان کردیا

پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے بڑا اعلان کردیا

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے