06:25 pm
زبردستی کی شادی ،دعا زہرہ کے والد نے بیٹی کا دعویٰ مسترد کر دیا، قرآن پاک سر پر اٹھا لیا

زبردستی کی شادی ،دعا زہرہ کے والد نے بیٹی کا دعویٰ مسترد کر دیا، قرآن پاک سر پر اٹھا لیا

06:25 pm

کراچی (نیوزڈیسک) دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی نے بیٹی کا دعویٰ مسترد کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’دعا کی شادی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کی شادی پسند کی ہے لیکن میرا دل ماننے کو تیار نہیں کیوں کہ میری بچی جن حالات میں گھر سے گئی ہے  وہ آخری قدم ہوتا ہے اور میری بچی نے مجھے 
کچھ بھی نہیں بتایا لہٰذا پہلا قدم کبھی بھی گھر سے جانا نہیں ہوسکتا‘۔سوشل میڈیا پر مہدی علی کاظمی کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں سر پر قرآن پاک اٹھاکر دعا زہرا کی اپنے بھائی کے بیٹے سے شادی کی خواہش سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔دعا زہرا نے اپنے ایک انٹرویو میں والد پر الزام لگایا تھا کہ وہ پلاٹ کے لالچ میں اس کی شادی تایا کے بیٹے سے کروانا چاہتےتھے اور یہی وجہ تھی کہ جب دعا نے والدین کو ظہیر کے پروپوزل لانے سے متعلق بتایا تو انہوں نے انکار کردیا اور بعد ازاں قتل کی دھمکیاں دے کر اس پر تشدد کیا ۔تاہم اب دعا کے والد نے سر پر قرآن پاک اٹھاکر دعویٰ کیا ہے کہ ’میں نے کبھی اپنی بیٹی کو زین سے شادی کے لیے مجبور نہیں کیا اور نہ ہی میری بیٹی کی شادی کبھی میرے گھر میں ڈسکس ہوئی، نہ دعا نے کبھی مجھے اور میری اہلیہ کو ظہیر سے متعلق بتایا‘۔انہوں نے کہا کہ ’میرا اب بھی اپنی بیٹی کی شادی زین سے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو اللہ کا قہر مجھ پر ابھی نازل ہوجائے اور مجھ اس کرسی پر سے اٹھنے کی نوبت ہی نہ آئے، نہ میں نے کبھی دعا کو ڈانٹا نہ پیٹا، اگر ڈانٹا بھی تو بہت کم مرتبہ، کیوں کہ ہر والدین اپنی اولاد کو ڈانٹتے، ہیں میں نے کبھی دعا پر بے وجہ سختی نہیں کی‘۔خیال رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان