12:53 pm
معروف ترین عالم دین کا انتقال ۔۔ سابق وزیراعطم عمران خان اظہار افسوس

معروف ترین عالم دین کا انتقال ۔۔ سابق وزیراعطم عمران خان اظہار افسوس

12:53 pm

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ترکیہ کے عالم دین شیخ محمود آفندی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے لکھا کہ ترکیہ کے معروف عالم دین شیخ محمود آفندی کے انتقال کے بارے میں جان کرنہایت افسردہ ہوں۔عمران خان نے لکھا کہ انہوں نے نہایت کٹھن حالات میں 
دین و سنت کا احیاء کیا اور ترکی سمیت دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔ ان کا وصال امت کیلئے ایک عظیم نقصان ہے۔اُدھر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے لکھا کہ شیخ محمود آفندی کی وفات حسرت آیات ترکی کے لئے بالخصوص اور عالم اسلام کے لئے بالعموم نا قابل تلافی نقصان ہے، ترکی میں سلسلہ نقشبندیہ کے روح رواں تھے ۔ وہ خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد ترکی میں علوم اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کی علامت تھے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ شیخ کا تدین، تقویٰ اور شعائر اسلام سے محبت مثالی تھا۔ ان کی خدمات جلیلہ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دعا گو ہوں اللہ کریم شیخ کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان جزاء عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان نے لکھا کہ ترک عوام، شیخ کے تلامذہ اور متعلقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔1857ء کی جنگ آزادی کے بعد دیو بند شہر کی چھتہ مسجد میں اس درسگاہ (دارالعلوم دیوبند) کا قیام عمل میں آیا جس کے پہلے استاد ملا محمودؒ اور پہلے شاگرد محمود حسنؒ تھے۔ تاریخ بتاتی ہے انار کے درخت تلے ایک استاد اپنے شاگرد کو علوم نبویہ ﷺکے جام پلایا کرتے تھے۔ترکی میں بھی جب خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کیا گیا تو کچھ علماء نے چھپ چھپ کر اور درختوں کے نیچے دیہات اور گاؤں میں وہاں کے بچوں کو دینی تعلیم دینی شروع کی، جب وہاں کے لوگ فوج کو آتے دیکھتے تو فوراً بچے کھیتی باڑی میں مشغول ہوجاتے، یوں محسوس ہوتا تھا یہ بچے کوئی تعلیم حاصل نہیں کر رہے بلکہ کھیتی باڑی میں مشغول ہیں، ان طالبعلم بچوں میں شیخ محمود آفندی نقشبندی صاحب بھی شامل تھے، حضرت نے یوں دینی تعلیم کی تکمیل کی اور فراغت کے بعد یہی سلسلہ اپنے گاؤں جاری رکھاترکی سے جب خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کیا گیا تو وہاں کے بانی کمال اتا ترک نے عربی کتب اور دینی علوم پر مکمل پابندی لگادی،اس وقت حضرت مولانا شیخ محمود آفندی نقشبندی نے اپنے طلباء کو انگلیوں کے اشاروں پر صرف اور نحو کے گردان پڑھائے حج اور نماز کے مسئلے بھی ہاتھوں کے اشاروں سے سمجھائے، اللہ تعالی نے حضرت آفندی کے ہاتھوں پر مکمل دینی نصاب رکھ دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔