04:38 pm
لاہور میں پر اسرار طور پرسینکڑوں لاشیں برآمد، قتل ہونیوالوں کا تعلق کہاں سے نکلا؟ہوشربا رپورٹ آگئیں

لاہور میں پر اسرار طور پرسینکڑوں لاشیں برآمد، قتل ہونیوالوں کا تعلق کہاں سے نکلا؟ہوشربا رپورٹ آگئیں

04:38 pm

لاہور(نیوزڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس بھی بڑھ رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں رواں برس 312 نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور اس تعداد میں ہرماہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق
نامعلوم افراد کو دوسرے شہروں میں قتل کرکے لاشیں لاہور میں پھینک دی جاتی ہیں۔ایدھی حکام نے بتایا کہ رواں سال صرف 6 ماہ میں 312 نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔ ایدھی فائونڈیشن کے مطابق رواں برس جنوری میں 33، فروری میں 41، مارچ میں 36 اور اپریل میں 42 نامعلوم افراد کی میتیں ملیں جنہیں ایدھی کی جانب سے دفنا دیا گیا ہے۔ایدھی حکام کے مطابق لاشیں ملنے کے واقعات آئے روز بڑھ رہے ہیں اور مئی میں یہ تعداد خطرناک حد تک بڑھ کر 62 تک جاپہنچی، جبکہ جون کے صرف 25 دنوں میں اب تک 52 نامعلوم میتوں کو دفنایا جاچکا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ملنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اب تک کی معلومات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں سے شہریوں کو اغوا ء کرکے لاہور میں لاکر قتل کیا جاتا ہے اور لاشوں کو ضائع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔دوسری جانب کوہاٹ کے نواحی علاقہ نصرت خیل میں دو نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس اور دیگرباخبر ذرائع کے مطابق منگل کے روز نواحی علاقہ نصرت خیل کی حدود میں دو نوجوانوں کی قتل شدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔مقتولین کی شناخت عبدالحمیدسکنہ نصرت خیل اور زبیر سکنہ کاغذئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔مقامی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد قبضہ میں لے کر دہرے قتل کی واردات کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ