11:22 am
عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی لیکن سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام نے عمران خان کی سپورٹ کی وجہ بھی بتا دی

عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی لیکن سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام نے عمران خان کی سپورٹ کی وجہ بھی بتا دی

11:22 am

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کا کہنا ہے کہ
انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور نہ ہی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی ایس آئی نے حال ہی میں اپنے آبائی گاؤں میں مقامی بااثر افراد اور بزرگوں سے ملاقات کی جس میں کمیونٹی نے آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ یہ برادری کا فیصلہ تھا اور اس کا حصہ ہونے کی حیثیت سے میں نے فیصلے کا اعلان کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں ان کی موجودگی کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا۔جنرل نے کہا کہ انہوں نے نہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کیا ہے اور نہ ہی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند سال سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔کم از کم ان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے بالکل نہیں ہوئی۔مستقبل میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔خیال رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس کا اہتمام انہوں نے کہوٹہ کے علاقے مٹور میں آبائی گھر پر کیا۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے پی ٹی آئی امیدوار کے لیے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں آپ سب کو بلانے کا ایک مقصد تھا،میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کوئی سیاستدان نہیں اصلی نیوٹرل ہوںبرادری، تحصیل اچھی چیزیں ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں ان چیزوں سے آگے نکل کر سوچنا ہے اور ہم نے اپنے ملک کے بارے میں سوچنا ہے۔جب ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سوچتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ایسا ملک ہو جہاں لوگ اپنی زندگی اور اپنے سسٹم سے خوش ہوں۔سیاسی طور پر مختلف جماعتیں آتی رہیں، ہم نے مختلف جماعتوں کو دیکھا لیکن جس راستے پر ہمیں گامزن ہونا چاہتے تھا وہ نہیں ہو سکا۔ظہیر الاسلام نے مزید کہا کہ ہم نے یہ نہیں دیکھنا کہ امیدوار کون ہے بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ سسٹم کون سا ہے اور وہ سسٹم ہمیں پی ٹی آئی میں نظر آتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد  خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے