09:52 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن دوبارہ کروانے کا سوچ رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن دوبارہ کروانے کا سوچ رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ

09:52 pm

لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب اور حلف کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالت وزیراعلیٰ کا الیکشن 16 اپریل کی پوزیشن پر دوبارہ کروانے کا سوچ رہی ہے۔اس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے
ایک دن جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا نے 10 دن کا وقت مانگ لیا۔لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیرِاعلیٰ انتخاب اور حلف کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ کے 5 رکنی فل بینچ نے استفسار کیا کہ اگر وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کروایا جائے تو بحران سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟اس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیراعلیٰ کو تمام صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے ایک دن کی مہلت مانگی۔سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹا کر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، نئے الیکشن میں مخصوص نشستوں کے ان 5 ارکان کو بھی ووٹ ڈالنے دیا جائے جن کا لاہور ہائی کورٹ نے 27 جون کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو لوگ 16 اپریل کو رکن اسمبلی نہیں تھے، وہ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، الیکشن ڈپٹی اسپیکر کی نگرانی میں ہی ہوگا۔بینچ نے ریمارکس دیے کہ دوبارہ الیکشن کے بعد بھی اگر تحریک انصاف یہ سمجھے کہ مخصوص نشستوں کے ارکان کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کے پاس اکثریت نہیں رہی تو وہ تحریک عدم اعتماد لا سکتی ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانا ضروری ہے، اس پر جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے منحرف ارکان کے ووٹ شمار نہ کرنے کا کہا تھا، کسی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نہیں۔جسٹس شاہد جمیل نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ کا نوٹیفکیشن ٹھیک تھا یا نہیں، یہ دیکھنا لاء ڈویژن کا کام ہے۔کیس پر مزید سماعت 29 جون کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں