05:52 pm
وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ الیکشن کروائے جائیں تو کیا ہو گا؟  وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نمبر گیم سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ الیکشن کروائے جائیں تو کیا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نمبر گیم سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

05:52 pm

لاہور ( نیوزڈیسک ) لاہورہائی کورٹ میں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا موقف آگیا ، انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز
پورے ہیں دوبارہ انتخاب ہوا تب بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے ، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حکومتی اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج بلا لیا ہے ، اجلاس میں حکومتی پارٹی، پیپلزپارٹی اور آزاد ارکان شرکت کریں گے، اہم بیٹھک میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نمبر گیم پر مشاورت کی جائے گی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور حلف سے متعلق سماعت کے حوالے سے حمزہ شہباز کی صدارت میں ن لیگ پنجاب اور لیگی صوبائی وزرا کا غیر رسمی اجلاس ہوا ، جس میں عدالت کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اجلاس کے دوران آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کی اور پنجاب اسمبلی میں تازہ نمبر گیم پر غور ہوا ، اجلاس میں آئینی ماہرین نے حمزہ شہباز کو قائد ایوان کے دوبارہ انتخاب سے متعلق بریفنگ دی اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں پر نئے اراکین کو ووٹنگ میں شامل نہ کیا جائے تو اس وقت ایوان میں موجودہ حکومتی اتحاد کو 9 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے جب کہ پی ٹی آئی اراکین کے مخصوص نشستوں پر انتخاب ، نوٹیفکیشن اور انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت ملنے کے باوجود حکومتی اتحاد کو کم از کم 4 اراکین کی اکثریت حاصل ہے۔معلوم ہوا ہے کہ آئینی ماہرین کی رائے کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب نے حکومتی اتحاد کے اراکین کو فوری لاہور پہنچنے اور اگلا حکم ملنے تک صوبائی دارالحکومت ہی میں رہنے کی ہدایت کی ہے ، ضمنی انتخابات والے حلقوں میں انتخابی مہم کے لیے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی واپس لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس کے علاوہ اجلاس میں حکومتی اتحاد کے اراکین کو ایک بار پھر ایک ہی ہوٹل میں اکٹھے رکھنے سے متعلق بھی غور کیا گیا۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی