05:53 pm
ملکی معیشت کے استحکام کیلئے شہباز حکومت عمران خان کی حکمت عملی پر چلنے پر مجبور ہو گئی

ملکی معیشت کے استحکام کیلئے شہباز حکومت عمران خان کی حکمت عملی پر چلنے پر مجبور ہو گئی

05:53 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے روس سے خام تیل کی درآمد کرنے پرغور شروع کردیا ہے ،تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے آئل ریفائنریوں کو خط لکھ دیا،پیٹرولیم ڈویژن نے آئل ریفائنریوں سے تجاویز اور سفارشات بھی طلب کرلیں،پیٹرولیم ڈویژن کے خط میں لکھا گیا کہ روس کو تیل کی ادائیگیوں
کے طریقہ کار پر تفصیلات فراہم کی جائیں،جبکہ خلیجی ممالک سے تیل خریداری کے موجودہ معاہدوں کی تفصیلات بھی دی جائے،پیٹرولیم ڈویژن نے روسی تیل کے حوالے سے ریفائنریوں کی تکینکی استعدادکار کی تفصیلات طلب کی ہیں،خط میں لکھا گیا کہ آئل ریفائنریوں کو مشرق وسطی کے مقابلے میں روس سے تیل درآمد کرنے کے اخراجات کا موازانہ کرنے کا کہاگیاہے،خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کئی باردعوی کرچکےہیں کہ ان کی حکومت روس سے سستا تیل خریدنے کا معاہدے کرنے جا رہی تھی اور اس حوالے سے بات چیت جاری تھی،جبکہ حماد اظہر نے پی ٹی آئی حکومت میں روس سے سستے تیل کے حصول کے لیے روس سے بات چیت کے حوالے سے ایک خط بھی شئیر کیا تھا،گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ روسی سفیر نے بھی عمران خان کے سستا تیل خریدنے کے معاہدے کی تصدیق کی،حقیقت یہ ہے کہ روس تیل سستا بیچنے کو تیار ہے، لیکن غلام حکومت بیرونی آقاؤں کی ناراضگی سے ڈر رہی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ روس کے سفیر نے بھی اب گواہی دے دی ہے کہ عمران خان کی حکومت سستے تیل کے لئے روس کی حکومت سے مذاکرات کر رہی تھی،ادھر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی اعتراف کیا تھا کہ پاکستان کو روس سے تیل خریدنے کی صورت میں عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ملک میں موجود آئل ریفائنریز روسی تیل کیلئے سازگار نہیں،عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی قیمتیں کم کردی جائیں گی،معیشت کا پہیہ ترقیاتی بجٹ سے چلتا ہے،عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے، عمران خان اپنی حکومت کے کارناموں کو دیکھیں، عمران خان اپنی حکومت کی ساڑھے3 سالہ کارکردگی نہیں بتاسکتے، ہم نے اپنی سیاست کو نہیں پاکستان کو بچانا ہے۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی