06:58 pm
پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے اپنے ہی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا،اس انتہائی اقدام کی وجہ کیابنی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

 کراچی(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے ٹیپو سلطان تھانے میں اپنی جماعت ہی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت میں اختلافات  میں شدت
کے بعد پارٹی کے کراچی کے صدر بلال غفار اور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔واضح رہے کہ رکن اسمبلی ملک شہزاد اعوان گزشتہ روز بلال غفار کے گھر پہنچے تھے۔ دونوں کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر گرماگرمی بھی ہوئی تھی۔ ملک شہزاد اعوان نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی وہ پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے پر احتجاج ریکارڈ کراتے رہے ہیں۔تازہ صورت حال کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے تحریک انصاف ہی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے خلاف مقدمے کے لیے تھانے میں درخواست جمع کروائی ہے۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی