11:24 pm
میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا،برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والاکون نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

11:24 pm


میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا‘: برطانیہ پلٹ بہن کو لوٹنے والا سگا بھائی نکلا، پولیس
جہلم(نیوز ڈیسک)دوران واردات خاتون کا بھائی (ملزم) ڈاکوؤں سے درخواست کرتا رہا کہ ’میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا۔‘ مگر پولیس ملزمان تک پہنچی کیسے۔صوبہ پنجاب کے ضلع
جہلم کی پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے برطانوی نژاد خاتون کو ڈکیتی کی واردات میں لوٹنے والے تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان میں متاثرہ خاتون کا ایک سگا بھائی بھی شامل ہے۔پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان کی گرفتاری جیوفینسنگ کے ذریعے عمل میں لائی گئی اور جب ان ملزمان کے موبائل فونز کا ڈیٹا نکلوایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ واردات سے پہلے اور بعد میں متاثرہ خاتون کے بھائی کے ساتھ مکمل رابطے میں تھے جس پر بھائی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور ملزمان سے علاقے میں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والی مزید وارداتوں بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔’میری بہن انگلینڈ سے آئی ہے اسے کچھ مت کہنا‘اس واقعے کی درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میرپور سے تعلق رکھنے والی خاتون 22 جون کو برطانیہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اُن کے بھائی اور بھابھی نے خوش آمدید کہا اور اپنے ساتھ کار میں بٹھا کر میرپور کی طرف روانہ ہو گئے۔اس گاڑی کو خاتون کے بھائی خود ڈرائیو کر رہے تھے اور جب وہ منگلا کے علاقے میں بائی پاس روڈ پر پہنچے تو عقب سے آنے والی ایک کار نے انھیں زبردستی روکا اور کار میں سوار دو افراد نے انھیں اسلحے کی نوک پر لوٹنا شروع کر دیا۔اس واردات کے دوران خاتون کا بھائی مبینہ ڈاکوؤں کے سامنے ہاتھ جوڑتا رہا اور اُن کو کہتا رہا کہ ’میری بہن آج ہی انگلینڈ سے آئی ہیں خدارا انھیں کچھ مت کہنا، جو لینا ہے لے جائو لیکن میری بہن کو کچھ مت کہنا۔‘اس واردات میں ڈاکوؤں نے آٹھ ہزار پاؤنڈ ، طلائی زیورات سمیت انگلینڈ سے لایا جانے والا سامان لوٹ لیا اور اپنی گاڑی میں منتقل کر لیا، متاثرہ خاتون کے مطابق اس میں وہ سامان بھی شامل تھا جو کہ انگلینڈ میں مقیم ان کے چند رشتہ داروں اور دوستوں نے کشمیر میں مقیم اپنے عزیزوں کو دینے کے لیے بھجوایا تھا۔واردات کے بعد خاتون کے بھائی نے مقامی منگلا کینٹ پولیس سے رابطہ کیا جنھوں نے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔’جیوفینسنگ اور کال ڈیٹا ملزمان کی گرفتاری کا سبب بنا‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عامر خان نیازی نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس واردات کے فوری بعد مقامی پولیس کے علاوہ سی آئی اے کو بھی ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا جنھوں نے جیوفینسنگ آلات کی مدد سے ملزمان کی کالز ٹریس کیں۔ڈی پی او کے مطابق ان سائنسی آلات کی مدد سے جائے وقوعہ کے اردگرد مخصوص ایریا کے علاقہ کی جو کالیں ریکارڈ میں آئیں، ان میں سے ملزمان کی کالیں بھی شناخت ہو گئیں۔’جب ملزمان کی کالیں ٹریس ہو گئیں تو جن موبائل نمبروں سے یہ کالیں کی گئیں ان افراد کو گرفتار کیا گیا، اور کالوں کی سی ڈی آرز یعنی کال ڈیٹا نکلوایا گیا۔‘یہ بات پولیس کے تفتیشی افسران کے لیے باعث حیرت تھی کہ گرفتار ہونے والے ملزمان واردات سے پہلے اور بعد میں بھی اس کیس کے مدعی یعنی خاتون کے بھائی سے جس نے انھیں ایئرپورٹ سے لیا تھا اور گاڑی چلا رہا تھا مکمل رابطے میں تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے پہلے تو شہاب سے لاتعلقی کا اظہار کیا لیکن جب انھیں کال ڈیٹا دکھایا گیا تو انھوں نے اقرار کر لیا جس پر پولیس نے خاتون کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔اس کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انھیں واردات سے زیادہ اس بات کا دکھ ہے کہ ان کے سگے بھائی نے ان کے ساتھ یہ سب کچھ کیا۔ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ ساجد بٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم اور اس کے دو ساتھیوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے ان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اس حدود میں پہلے بھی اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی کہ آیا یہ ملزمان تو ان وارداتوں میں ملوث نہیں تھے۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھ واردات ہونے کے باوجود متاثرہ خاتون اپنے ملزم بھائی کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہیں لیکن ’ہم قانون کے پابند ہیں اور قانونی کارروائی پوری کریں گے۔‘

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر