11:33 am
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونے جارہی ہے؟مریم اورنگزیب نے بتا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کی مدت ملازمت
میں توسیع کے سوال کا جواب دے دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی اس میں کافی وقت ہے اور کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم اس متعلق تمام اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی۔آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم اکیلے نہیں بلکہ تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے۔وزیراعظم کوئی بھی فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بغیر نہیں کرتے تے۔وقت آنے پر اس متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔۔کچھ عرصہ قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے انتہائی اہم پریس کانفرنس کی،بعدازاں صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔ترجمان پاک فوج سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام قیاس آرائی پر مبنی باتیں ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قیاس آرائی نہ کی جائے۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ ایسی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر غور نہ کیا کریں اور نہ ہی ایسی چیزوں کو ہوا دیا کریں۔یہاں واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ڈر شہباز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کے حوالے سے عمران خان پر بڑا الزام عائد کی تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ جنرل باجوہ کی توسیع میں عمران خان کی خالی نااہلی نہیں بدنیتی بھی تھی کہ معاملہ سپریم کورٹ تک گیا۔ شہباز شریف سے سوال کیا کہ پہلے ن لیگ آپ دونوں بھائیوں کی اجتماعی بصیرت بروئے کار آجائے، کیا یہ حقیقت نہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز مفاہمت کے لیے تیار نہیں ہیں اور آپ اسٹیبشلمنٹ کی مزاحمت کے لیے تیار نہیں ہیں۔جس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد ہیں ، ہم ہر معاملے پر ان سے رہنمائی لیتے ہیں۔
 
تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے