11:18 am
پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں تحریک انصاف کا عالیشان جلسہ ، عمران خان نے عوام کیلئے جلسےکے بعد پیغام جاری کر دیا

پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں تحریک انصاف کا عالیشان جلسہ ، عمران خان نے عوام کیلئے جلسےکے بعد پیغام جاری کر دیا

11:18 am

اسلام آباد  (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکسان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ رات جلسے میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا  کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کثیر تعداد میں امپورٹڈ حکومت کیخلاف کھڑے ہونے پر عوام کا شکرگزار ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات تحریک انصاف نے پریڈ 
گرائونڈ اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ عام کیا۔پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے مہنگائی کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشرف نے پہلے ان کو این آر او دیا، اب انہوں نے نیب میں ترمیم کرکے 1100 ارب روپےہڑپ کیے، ان کی چوری پر تو کتابیں لکھی ہوئی ہیں، انہوں نے اپنے کیسز سے بچنے کیلئے نیب کوختم کردیا،قانون کی بالادستی یقینی بنانا عدلیہ کا کام ہے، شہبازشریف نےایف آئی اےکے 16ارب روپے کے کیسزختم کرائے، ہم سب پرایف آئی آرزکاٹی ہوئی ہیں،اس سےکوئی نہیں ڈرےگا۔انہوں نے کہا اچھی بات ہے کہ آپ نیوٹرل رہنا چاہتے ہیں، طاقت آپ کےپاس ہے ،آپ نےچوروں کوکیسےمسلط ہونے دیا، جس نےبھی یہ نظام ہم پرمسلط کیا اللہ ان سب سےحساب لےگا، چوروں کومسلط کرنے پرعدلیہ کو ازخود نوٹس لینا چاہیےتھا۔ ہمارےآخری دو سال ملکی معیشت 17 سال میں سب سےبہترتھی، ان کے مسلط ہونے کے بعد آج ہماری معیشت نیچے چلی گئی، آج ہماری معیشت نیچےاورمہنگائی اوپرجا رہی ہے، مہنگائی ان کا مسئلہ نہیں تھا،انہوں نےاپنی چوری بچانی تھی، تین بار وزیر اعظم رہنے والا کہتا ہےکہ میرےاثاثے آمدن سےزائد ہیں توتمہیں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم خوف کا بت توڑ چکی ہے، غلام قوم بڑےکام نہیں کرسکتی، آزادقوم بڑانام بنا سکتی ہے، انگریزوں کی غلامی سےآزادی کیلئے پاکستان بنا تھا، اگرامریکیوں کی غلامی کرنی تھی توپھرآزادی کی جنگ کیوں لڑی؟ ملکی اداروں کےخلاف جنگ لڑنے کیلئے نہیں نکلا، امریکا کےغلام چوروں کو قوم کبھی تسلیم نہیں کرےگی، ایک کہتاہےہم بھکاری ہیں اس لیےامریکاکی غلامی کرتےہیں، ایک کہتا ہےہم بھکاری ہیں، دوسرا کہتا ہے ہم وینٹی لیٹر پرہیں،انہوں نے کہا کہ دو خاندانوں کی 30 سال پاکستان میں حکمرانی رہی ہے، چاہتاہوں میری قوم خوددارہو،کبھی کسی ملک کےسامنےہاتھ نہ پھیلائے، جب وزیراعظم ہاتھ پھیلاتا ہے توساری قوم کوذلیل کرتا ہے، وزیراعظم خود کہتا ہے کہ ہم تو بھکاری ہیں، ان کےبیٹےکہتےہیں ہم پاکستان نہیں،برطانیہ کےشہری ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان