12:08 pm
عمران خان نے 17جولائی کے ضمنی الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

عمران خان نے 17جولائی کے ضمنی الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

12:08 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 17جولائی کے الیکشن میں دھاندلی کے باوجود شکست دیں گے، مبارکباد دیتا ہوں نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،الیکشن میں
کوئی بھی حربہ استعمال کریں قوم چوروں کوکبھی تسلیم نہیں کرے گی۔ انہوں نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس دن 25 مئی کو واپسی کا اس لیے فیصلہ کیا کہ مجھے پتا تھا لوگوں کو پولیس اور رینجرز پر غصہ تھا، جس طرح خواتین بچوں پر شیلنگ کی گئی، مجھے علم تھا اس دن شام کو پولیس اور رینجرز کے سامنے میری قوم نے کھڑی ہوجانا تھا، میں نے فیصلہ کیا کہ میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا کیونکہ پولیس اور رینجرز دونوں میرے ہیں۔ میں تو اپنے مقصد کیلئے نکلا تھا، میر جعفر میر صادق نے مل کر 22کروڑ عوام کی الیکٹڈ حکومت کو ہٹایا، پھر ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا، میں اس دن سارے اداروں کو پیغام دینا چاہتا تھا کہ قوم کدھر کھڑی ہے، قوم کسی صورت ان ڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کرے گی، میں ملک کے اداروں کے خلاف جنگ کرنے اور ملک کا نقصان کرانے نہیں نکلا تھا، امپورٹڈ حکمرانوں کان کھول کر سن لو، تم چاہتے ہوں ہم اپنی فوج سے لڑے پڑیں، اپنی عدلیہ اور فوج کے سامنے کھڑے ہوجائیں، امپورٹڈ حکومت اور چیری بلاسم ، آصف زرداری ، فضل الرحمان ڈیزل سن ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے، عمران خان کا کاروبار یا کچھ باہر نہیں ہے، 20سال باہر کمائی اور سب کچھ پاکستان میں ہے، میرے ذہن میں کبھی نہیں آیا میں پاکستان سے باہر رہ سکتا ہوں، امپورٹڈ حکومت کو پیغام دیتا ہوں تمہارا جینا مرنا پاکستان میں نہیں ہے، مشرف دور میں نواز شریف باہر بھاگ گیا، پھراین آراو لے کر حکومت میں آیا ملک کو لوٹا اور کیسز بنے توپھر باہر بھاگ گیا، اب پھر این آراو کے انتظار میں ہے، آصف زرداری کا بھی پیسا باہر ہے، ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر روپیہ بڑھتا ہے تو ان کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، اگر ملک کو کچھ ہوتا تو یہ پھر باہر جاسکتے ہیں، زرداری صدر تھا تو 50نجی دوروں پر باہر گیا، نوازشریف 22مرتبہ باہر گیا، زرداری جب اقتدار میں تھا تو امریکی سفیر حسین حقانی کے ذریعے امریکا کو پیغام دیا تو مجھے پاکستانی فوج سے بچا لو، نوازشریف نے مودی کو اپنے گھر شادی پر بلایا، پاکستان نیچے جائے تو ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں! آج لوگوں کو اس لیے دعوت دی کہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ اگر25مئی کو ظلم نہ کرتے، پولیس چھاپے نہ مارتی ،آنسو گیس کی شیلنگ نہ کرتی، تشدد نہ کرتی تو اسی طرح عوام نے آنا تھا، اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کا نعرہ لگانا تھا، کیونکہ قوم امریکی سازش اور ڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کرتی، ملکی اداروں کو پرامن احتجاج سے پیغام دینا چاہتے تھے ، انہوں نے ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیا، آج پشاور،کراچی، لاہور، ملتان ، پورے پاکستان میں قوم نکلی ہوئی ہے، اداروں کو پرامن احتجاج پیغام دے رہا ہے، ابھی بھی وقت ہے ملک کو ان چوروں کے ہاتھ سے بچا لو، کہیں ہمارے ہاتھ سے گیم نہ نکل جائے پھر چاہو گے بھی نہیں روک سکو گے ۔ دوسری چیز یہ کہنے آیا تھا غور سے بات سننا، میں پاکستان کے ساتھ بڑا ہوا ہوں، میرے ماں باپ غلام ملک ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے مجھے بتایا تم خوش قسمت ہو کہ آزاد ملک میں پیدا ہوئے، مجھے سمجھانا ہے کہ ہم نے انگریزسے کیوں آزادی حاصل کی تھی؟ قائداعظم نے کیوں پاکستان کو آزاد کرایا تھا، کیوں کہ انگریز کے دور میں قانون کی بہتر حکمرانی تھی، کرپشن بھی نہیں تھی، آزادی اس لئے چاہیئے کہ اللہ نے ہمارا دعویٰ ہے لاالہ الااللہ۔ کہ اللہ ہم تیرے سامنے کسی کے سامنے سر نہیں جھکاتے، اقبال کا شاہین کیا تھا جو زنجیریں توڑ کر اوپر چلا جاتا تھا، غلام قوم کچھ نہیں ہوتی صرف آزاد قوم بڑا نام بناتی ہے، پاکستان بنا تو ہم نے کہا کہ ہم پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے،اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ،انسان پرواز کرتا ہے تو فرشتوں سے اوپر لیکن جب انسان گرتا ہے تو جانوروں سے بھی نیچے چلا جاتاہے، کلمہ زنجیریں توڑ دیتا ہے اور چھوٹے انسان سے بڑا انسان بنا دیتا ہے۔ ہم انگریز کی غلامی سے آزادی چاہتے تھے لیکن قائداعظم نے کہا ہم یہ نہیں چاہتے کہ انگزیزوں کے بعد ہندوؤں کی غلامی کریں اس لیے پاکستان بنا،آج ہم انگریزوں اور ہندوؤں کی غلامی نہیں کررہے، آج اگر ہم نے امریکیوں کی غلامی کرنی تھی تو پھر آزادی کی جنگ کیوں لڑی؟میں وزیراعظم بنا تو فیصلہ کیا تھا نبی پاک ﷺ کی …

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان