12:13 pm
عمران خان سے فرح گوگی کی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا جواب مانگ لیا گیا

عمران خان سے فرح گوگی کی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا جواب مانگ لیا گیا

12:13 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کس سے تربیت پا رہے ہیں، فرح گوگی کی مبینہ کرپشن کا بھی جواب دیا جائے، حافظ حمد اللّٰہ کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی فرح گوگی کے حوالے سے اربوں کی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب 
دیں۔حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ جارج بش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے، عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا اور کلبھوشن کو این آر او دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ حکومت والوں، آصف زرداری، فضل الرحمٰن سن لو، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے، نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری نہیں، آصف زرداری نے صدر ہوتے ہوئے امریکا کو کہا مجھے بچالو۔واضح رہے کہ فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو فیصل آباد اکنامک زون میں دس ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ کی اونے پونے داموں غیر قانونی الاٹمنٹ پر گرفتار فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سابق سی ای او رانا یوسف اور سیکرٹری سپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق فرح گوگی اور انکی والدہ کی کمپنی المعز ڈیری نےغیر قانونی طور پر 60 کروڑ مالیت کا انڈسٹریل پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں جعلی کمپنی بناکر الاٹ کروایا۔فرح کے شوہر احسن جمیل گجر نے دو ارب کی جعلی گارنٹی دی، تین رکنی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان