08:11 pm
ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فروح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور احسن جمیل ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے والے ہیں۔ایوانِ  وزیر اعلیٰ لاہور  میں ملک محمداحمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء اللہ تارڑ  نے عمران خان کو
چیلنج کیا کہ فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کو وطن واپس لائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، عمران خان فرح گوگی کو واپس کیوں نہیں لاتے؟ ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کیا باجوہ صاحب نے کہا تھاکہ کرپشن کرو؟ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور احسن جمیل ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں۔سابق خاتون اوّل کی جانب سے مخالفین کو غدار قرار دینے کی ہدایت سے متعلق مبینہ آڈیو ٹیپ پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر ملک احمد خان نے کہا کہ آڈیو ٹیپ سے بیرونی سازش کی حقیقت سامنے آگئی ہے، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والی بشریٰ بی بی ماسٹر مائنڈ ہیں۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ’توشہ خان‘ عدم اعتماد کے ذریعے حکومت ختم ہونے پر جنرل باجوہ سے شکوہ کررہے ہیں، وہ ادارے کے سربراہ کو غیر آئینی اقدامات نہ کرنے پر الزام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت جاتی دیکھ کر اپنے خلاف سازش کا بیانیہ گڑھا، عمران خان کی اہلیہ نے علیم خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو غدار کہنے کی مہم چلوائی، ان کی جانب سے بیرونی سازش کا نام لے کر اندرونی سازش کی گئی۔ملک احمد خان نے کہا کہ ’مسٹر توشہ خان‘ کے خلاف الزامات کی فہرست بہت لمبی ہے، پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا، اربوں روپے بزدار اور گوگی کے ذریعے بشریٰ بی بی تک پہنچائے گئے، کیا یہ کرپشن عمران خان کی مرضی کے بغیر ہوسکتی تھی؟خیال رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹتے ہی فرح گوگی دبئی روانہ ہوگئی تھیں جن کے حوالے سے کرپشن کے متعدد اسکینڈلز سامنے آچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کی ایسی ٹیپس دیکھی ہیں جو ٹی وی پر چلائی نہیںجاسکتیں، سینئر صحافی حامد میر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

چیف الیکشن کمشنر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ، ہائی الرٹ جاری ، بھاری نفری تعینات

سالوں بعد پاکستان پہنچتے ہی سیاسی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

دن بھر بارش جاری رہے گی ، اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشنگوئی

بائنو مواسٹریمرز شو ڈاون 2022 چھ دن کے دلچسپ مقابلے کےبعد اختتام پذیر

بشریٰ بی بی کی لیک آڈیو کال اصلی ثابت ہو گئی ، فرح گوگی کی کرپشن چھپانے کی سازش ، شیریں مزاری بشریٰ بی بی کا دفاع کرکے بڑی غلطی کر بیٹھیں

اس میں کوئی صداقت نہیں۔۔۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیاپرچلنے والی خبروں کی تردیدکردی

مفت بجلی کی فراہمی ووٹرز کو لالچ دینا ہے، ثابت ہو گیا عوام انہیں ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں،پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی ارباب اقتدار پرکڑی تنق