02:40 pm
عمران خان دور میں جتنی کرپشن ہوئی70فیصد حصہ بنی گالہ باقی 30فیصد دوسروں کی جیبوں میں گیا،

عمران خان دور میں جتنی کرپشن ہوئی70فیصد حصہ بنی گالہ باقی 30فیصد دوسروں کی جیبوں میں گیا،

02:40 pm

لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی جیالی کے طو رپرشہرت حاصل کر کے منحرف ہونے والی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی،عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا اور 30 فیصد باقیوں کی جیبوں میں گیا
۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کوئی نہ کوئی ناجائز کام کروانے کے لئے خان صاحب سے فائلیں سائن کرواتی رہیں، پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں 10 لاکھ روزانہ ان کے اکاؤنٹس میں جاتے تھے۔ جلد طاہر خورشید اور فرح گوگی وعدہ معاف گواہان بنیں گے کیونکہ اپنی جان سب کو پیاری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب اور جہانگیر ترین کے درمیان مسائل کی وجہ بھی بشری بی بی ہیں۔عمران خان کے موبائل فونز بھی بشری بی بی کے کنٹرول میں ہیں۔قبل ازیں عظمیٰ کاردار نے کہا کہ میں اپنے لیڈر کو نہیں بھولی تھی بلکہ لیڈر نے مجھے بھلا دیا،درخواستوں کے باوجودمیری رکنیت بحال نہیںکی گئی ،مجھے شاید بنی گالہ کے موکلوں نے ہی یہاں تک پہنچایا ہے ،بشری بی بی نے کسی طرح کی صلہ رحمی نہیں دکھائی ۔ ایک انٹر ویو میں عظمیٰ کاردارنے کہا کہ اگرہم کارکنان دل کے زخم دکھائیں تولوگوں کو پتہ چلے ہم کس حال میںتھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو اپنے کارکنان کو مڑکر نہیںدیکھا،بنی گالہ میں اگرکوئی نظر آیا تو وہ صرف فرح خان نظر آئیں۔ فرح خان تواب بھاگ گئی ہے اس کی ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر آگئی ہے ،تقرر و تبادلوں کیلئے جو کروڑوںروپے رشوت لی گئی اوردبئی میں محلات بنائے گئے اس کا جواب اب انہیں دینا پڑے گا، اب آپ کوراہ نجات نہیں ملے گی ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے چوہدری سرور کے ساتھ کیا کیا، میں درخواستیں دیتی رہی کہ میںادنیٰ کارکن ہوں میری رکنیت بحال کر دیں لیکن میرے لئے سارے دروازے بند کر دئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو خط لہرایا ہے اس سے ہماری خارجہ پالیسی کو بہت نقصان ہوگا ،مجھے تو یہ خط قطری خط کی طرح لگتا ہے۔


تازہ ترین خبریں

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا