03:23 pm
وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ آئین کے مطابق نہیں، حمزہ شہباز کبھی وزیراعلیٰ پنجاب تھا ہی نہیں، اعتزاز احسن نے ن لیگ کے چھکے چھڑا دیئے

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ آئین کے مطابق نہیں، حمزہ شہباز کبھی وزیراعلیٰ پنجاب تھا ہی نہیں، اعتزاز احسن نے ن لیگ کے چھکے چھڑا دیئے

03:23 pm

لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ آئین کے مطابق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کو پنچایتی فیصلہ قرار دیا جا سکتا ہے۔آرٹیکل 133 کہتا ہے کہ جب وزارت اعلیٰ کا منصب خالی ہو تو جو ا س سے پہلے وزیراعلیٰ تھا اس کو گورنر وزیراعلیٰ بننے کا کہے۔آئین کے
مطابق گورنر سابق وزیراعلیٰ کو کام کرنے کا کہہ سکتا ہے، حمزہ شہباز تو کبھی وزیراعلیٰ پنجاب رہے ہی نہیں، ان کو وزیراعلیٰ بننے کے لیے 186 ووٹ نہیں ملے۔رن آف الیکشن ہونا باقی ہے اس دوران تو اسے کسی منصب پر نہیں بٹھایا جا سکتا۔گورنر اسمبلی کا اجلاس کسی جگہ پر بھی بلا سکتا ہے۔پرویز الہیٰ ایوان اقبال جا کر اجلاس کی صدارت کر سکتے تھے۔گورنر کے لیے لازم تھا کہ وہ بزدار کو بطور وزیراعلیٰ کام کرنے کا کہتے، جہاں تک آڈیوز کا تعلق ہے تو ابھی تک لوگوں نے انہیں اہمیت نہیں دی۔پہلے مریم نواز کی آڈیو تھی کہ میری باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، کسی نے مریم بی بی سے پوچھا آپ کیا کہتی تھیں۔پھر حمزہ کی آئی کہ بچوں کرپشن بڑی اچھی چیز ہے کسی نے کوئی اثر نہیں لیا۔احسن اقبال کی آڈیو آئی کہ کرپشن کے دوران بڑی ترقی ہوتی ہے۔ان سے توایسی توقع نہیں تھی کہ وہ اس قسم کا بیان دیں گے مگر اس نے یہ بیان دیا ہے۔قبل ازیں ایک بیان میں اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیا امیدوار نامزد کرنا پڑے گا اور اگر نیا امیدوار ووٹ نہیں لے سکے گا تو گورنر پنجاب اسمبلی تحلیل کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں چونکہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیا تھا تو بدستور اسمبلی رکن رہیں گے مگر ان کا ووٹ ناکارہ ہو گیا کیونکہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا ووٹ پارٹی کا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کا کہنا تھا کہ وفاق میں شہباز شریف کی حکومت دو ووٹوں کی اکثریت سے قائم ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو تحریک انصاف کے منحرف اراکین اُن کو بچا نہیں سکیں گے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر