03:24 pm
ضمنی الیکشن سے قبل ن لیگ کو تاریخی جھٹکا لگ گیا، ن لیگ کے 4اراکین اسمبلی تحریک انصاف کے پاس پہنچ گئے ، سیاسی میدان سے تہلکہ خیز خبر

ضمنی الیکشن سے قبل ن لیگ کو تاریخی جھٹکا لگ گیا، ن لیگ کے 4اراکین اسمبلی تحریک انصاف کے پاس پہنچ گئے ، سیاسی میدان سے تہلکہ خیز خبر

03:24 pm

لاہور ( نیوزڈیسک ) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر پنجاب سبطین خان نے مسلم لیگ ن کے 4 ایم پی اے پی ٹی آئی کے پاس آنے کا دعویٰ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی اور ن لیگ کے 4 اراکین صوبائی اسمبلی ہمارے پاس آ رہے ہیں جب کہ مزید پانچ حلف کے بعد ہمارےارکان 173 ہو جائیں گے ، جمہوری حق عوام کو دیا جائے ، امید ہے حکومت بیوروکریسی کو مس یوٹیلائز نہیں کرے گی 
اور یہ فری اور فئیر الیکشن ہو گا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے 3 ماہ میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ، اس دوران انہوں نے صرف اپنے کیس کلئیر کرائے لیکن ہم چاہتے ہیں آزاداور غیرجانبدارالیکشن ہوں۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن سے پہلے لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 میں اہم کامیابی مل گئی جہاں سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکرم عثمان کی حمایت کا اعلان کردیا ، لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں جاری انتخابی مہم کے دوران سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اختیار کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اکرم عثمان نے کہا کہ نئے آنے والوں کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، عوام ضمنی انتخابات میں لوٹوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے ، اس مقصد کے لیے پی پی 158کے باشعور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشااللہ یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو واپس دیں گے۔ حال ہی میں لودھراں سے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما پیر اقبال شاہ قریشی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے ، انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، جس کے بعد پیر اقبال شاہ کے بیٹے عامر اقبال شاہ پی پی 224 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمن الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ سابق ن لیگی ضلعی وائس چیئرمین پیر مدثر جہانزیب نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر